السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پچھلے سال کی طرح اس بار بھی اپنی ایک بہت پیاری دوست کے تعاون سے "تیارئ رمضان" کے پیغامات کا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے جو کہ اس کے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آپ کو روزانہ ایک 5 نکات پر مبنی چیک لسٹ ملے گی جس کا مقصد اپنے اعمال میں اضافہ اور اس کے مطابق رمضان کی تیاری ہے۔
یہ ایک رضاکارانہ خدمت ہے۔ یہ پیغامات خود اپنے لیے چھوٹے چھوٹے اعمال کی چیک لسٹ ہے جو آپ روزانہ کرسکتے ہیں۔ اس میں دعائیں، مسنون اعمال، صدقات اور بہت کچھ شامل ہے۔
اس کو شروع کرنے سے پہلے کچھ چیزیں سمجھنا ضروری ہیں ہمارے لیے۔

*رمضان کیا ہے؟*
اس کی اہمیت جانیں! جس طرح ہیرے کی اہمیت جوہری جانتا ہے اسی طرح جو اس کی اہمیت جانتا ہے وہی اس کی تیاری کرنا چاہے گا۔

*رمضان کی تیاری کیوں؟*
یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے کہ رمضان کے بارے میں فکر کریں
- اپنے دل کو تیار کریں کہ گناہوں کو چھوڑ کر اس کو اللہ کی لامحدود رحمت کے لیے تیار کریں رمضان میں۔

*رمضان کے اہداف کیسے متعین کریں؟*
یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ اللہ اس مہینے میں آپ کے اہداف متعین کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ خود کو صرف ایک قرآن کی تلاوت مکمل کرنے، تمام تراویح ادا کرنے یا کچھ اضافی عبادات تک محدود نہ رکھیں
اس رمضان اپنے اہداف اللہ کی عظمت اور اس مہینے کی طاقت کے مطابق متعین کریں۔ آپ مانگیں
ولایت ( اللہ کی دوستی)
تقوی
صلاة معراج کی طرح
اللہ کی سچی محبت
گناہوں کو چھوڑ کر کامیابی کا سفر
کلام الرحمن(قرآن) کی محبت
حقیقی عید - اس مہینے سے ایسے نکلنا جیسے ہم آج پیدا ہوئے ہوں

ان شاء اللہ کل صبح سے آغاز کریں گے اس کام کا تاکہ آپ کے پاس پورا دن ہو دیے گئے کام پہ عمل کرنے کا۔
جزاک اللہ خیرا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں