استقبالِ رمضان-6
بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین!
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
1- آج کی مسنون دعا
لباس پہننے کی دعا
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جو شخص کپڑے پہنے تو کہے: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ "
[تمام تعریفیں اللہ کیلیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور مجھے بغیر کسی مشقت اور محنت کے عطا فرمایا] تو اس کے گزشتہ اور پیوستہ تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں)- سنن ابو داود
2- آج کا مسنون عمل:
کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھ کی انگلیاں چاٹیں
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹتے، اور آپ نے ایک بار فرمایا: (اگر تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اس سے صاف کرکے کھا لے، شیطان کیلئے اسے مت چھوڑے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ پلیٹ کو انگلی سے چاٹ لیں، اور فرمایا: (تمہیں نہیں معلوم کہ کھانے کے کس حصے میں برکت ہے) مسلم (2034)
3- آج لوگوں کو سلام کرنے میں پہل کریں۔
4- محاسبہ:
اپنے دل میں "بدگمانی" کو تلاش کریں
کیا ہم لوگوں کے بارے میں اپنی طرف سے فرض کرلیتے ہیں اور ان کے بارے میں بدگمان ہوتے ہیں جو کام انہوں نے نہیں کیا ہوتا؟
سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اے ایمان والو! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ [49:12]
5- بونس:
سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ کا ورد کریں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (اگر میں : سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ کہوں تو یہ میرے لیے ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوا) (صحیح مسلم)
اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں