استقبال رمضان-9

استقبال رمضان-9

بسم اللہ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ

1-آج کی مسنون دعا:
جب دودھ پئیں تو یہ دعا پڑھیں
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ
"یا اللہ! ہمارے لئے اس میں مزید برکت ڈال دے، اور ہمیں اس سے بھی زیادہ عنایت فرما"(مشكوة شريف)

2- آج کا مسنون عمل:
تین انگلیوں سے کھانا کھانا: سنت یہ ہے کہ تین انگلیوں سے کھانا کھایا جائے، (انگوٹھا، شہادت کی انگلی اور  درمیان والی انگلی) اور کھانے سے فراغت کے بعد ان کو چاٹ لے، یہ ہاضمے میں بھی فائدہ دیتا ہے۔

3- "دوسروں کی تعریف کریں" : اگر ہم کسی میں کوئی بات پسند نہیں کرتے تو اس میں کوئی دوسری بات ایسی ہوگی جو اس میں اچھی ہوگی۔ تو اس اچھائی کو اہمیت دیں اور ان کے بارے میں دل سے تعریفی کلمات کہیں۔

4- محاسبہ:
اپنے دل میں "غصے" کو تلاش کریں۔
جب آپ کو غصہ آتا ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
کیا آپ اس پر قابو پاتے ہیں یا اس کوباہر نکال دیتے ہیں؟

’’حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ بہت زیادہ طاقتور وہ نہیں جو (مقابل کو) بہت زیادہ بچھاڑنے والا ہے ، بہت زیادہ طاقتور صرف وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔‘‘[متفق علیه]

قرآن مجید میں اللہ تعالی نے غصے پر قابو پان والوں کی تعریف فرمائی ہے:
﴿وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ﴾ [الشوری: 42/ 37]
’’ وہ لوگ جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب غصے میں آتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں۔‘‘

5- بونس:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
سیدناعبد اللہ بن عمرو بن العاص رضى الله عنه کہتے ہیں : میں نے رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے ، اس پر اﷲ تعالیٰ اپنی دس رحمتیں نازل فرماتا ہے “۔ ( مسلم :384)

ایک اور روایت میں ہے کہ :”آپ صلى الله عليه وسلم پر ايک مرتبہ درود پڑھنے سے اللہ تعالی کی دس رحمتيں حاصل ہوتی ہیں ، دس گناہ معاف ہوتے اور دس درجے بلند ہوتے ہيں“۔ (نسائی شریف)

اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ


تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں