نام میرا جموں کشمیر (یوم یکجہتی کشمیر)



پاکستان میں ہر سال 5 فروری کا دن اہل کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے " یومِ یکجہتی کشمیر" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سرکاری اور عوامی طور پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 
 کشمیریوں کے آبا واجداد کشمیر کی آزادی کا خواب اپنے سینوں میں لیے اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے اور موجودہ بزرگ اور نوجوان اس خواب کو زندہ رکھے ہوئے اپنی جدوجہد کر رہے ہیں کہ " ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن"۔ 


اس تحریر کا مقصد جہاں اپنے اہل کشمیر کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے وہیں پاکستانی نوجوانوں کی ایک چھوٹی سی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہنا ہے جس نے بہت کم مدت میں اپنے جذبہ حب الوطنی کے اظہار کے لئے یو ٹیوب کے پلیٹ فارم سے "ہم پاکستان" نامی چینل کا آغاز کیا اور کل "یوم یکجہتی کشمیر" کے موقع پرایک نغمہ جاری کیا جس میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

نغمے کا متن کچھ یوں ہے:

ظلم کی توڑوں گا زنجیر
نام میرا جموں کشمیر

آزادی کا مجھ میں شعلہ, سن لے یہ ظالم کا ٹولہ
پاک وطن کو نا میں بھولا. عزم و یقیں کی میں توقیر

نام میرا جموں کشمیر

سامنے اب حریت کا منظر، آزادی کے نعرے گھر گھر
مانگ رہے ہیں ہندی لشکر، آزاد پسندوں کی جاگیر

نام میرا جموں کشمیر

بلند چناروں کا میں مسکن، دَل ندی کا میں گلشن
لیکن کیوں عالم ہے دشمن، ہر بندش میں بھی تنویر

نام میرا جموں کشمیر

پاک وطن کی میں شہہ رگ ہوں، اس کے نام سے میں دو جگ ہوں
پاک زمیں سے نا میں الگ ہوں، پاکستان کی میں تقدیر

نام میرا جموں کشمیر

ظلم کی توڑوں گا زنجیر
نام میرا جموں کشمیر

ویڈیو




تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں