بڑا ہی سہانا سفردوستی کا
رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا
جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا
ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا
ہے یاروں کے دم سے یہ دنیا کی رونق
بَسے ان کے دم سے، نگر دوستی کا
جہاں میں سبھی دوست ہوتے نہیں ہیں
نہیں سب میں ہوتا، ہنر دوستی کا
محبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی
بنے یہ تناور شجر دوستی کا
کبھی دوست کو اپنے کھونے نہ دینا
ہے رشتہ بڑا معتبر دوستی کا
یہی اب تو ہر دم خدا سے دعا ہے
دمکتا رہے یہ قمر دوستی کا
بہت شکریہ :)
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
جزاک اللہ ☺
جواب دیںحذف کریںمحبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی
جواب دیںحذف کریںبنے یہ تناور شجر دوستی کا
کیا کہنے ہیں ،
زبردست کاوش بہنا۔
بہت شکریہ
حذف کریںجزاک اللہ خیرا
اللہ ہر دم اچھی کامیابیوں سے نوازے آمین
جواب دیںحذف کریںآمین ۔۔ جزاک اللہ خیرا
حذف کریںThank you for the detail information about Pak Urdu Installer
جواب دیںحذف کریںشکریہ
حذف کریں