آج کی بات ۔۔۔۔ 18 فروری 2015



خوشبو اور بات دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ ہوا میں بکھرجائے تو نہ خوشبو رہتی ہےاورنہ بات۔ 

از: نورین تبسم

خوشبو اور بات دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ ہوا میں بکھرجائے تو نہ خوشبو رہتی ہےاورنہ بات۔  از: نورین تبسم

نفرتوں کے شجر


نفرتوں کے شجر کاٹ دو، کاٹ دو 
جتنا سکھُ بانٹ سکتے ہو تم بانٹ دو 
لوگ سا ئے میں کھنچ کر چلے آئیں گے 
جلتے صحراؤں کی دھوپ کو پاٹ دو


پروین سلطانہ حنا

نفرتوں کے شجر کاٹ دو، کاٹ دو  جتنا سکھُ بانٹ سکتے ہو تم بانٹ دو  لوگ سا ئے میں کھنچ کر چلے آئیں گے  جلتے صحراؤں کی دھوپ کو پاٹ د...

آج کی بات ۔۔۔ 16 فروری 2015



"نرم لہجے" سے ہمیشہ مضبوط اور دیرپا رشتے تخلیق پاتے ہیں
جبکہ " مسکراہٹ "درد کی شکست اور چہرے کی رونق ھے

"نرم لہجے" سے ہمیشہ مضبوط اور دیرپا رشتے تخلیق پاتے ہیں جبکہ " مسکراہٹ "درد کی شکست اور چہرے کی رونق ھے

آج کی بات۔۔۔۔۔۔ قادر اور قاصر



انسان جو چاہے وہ کرنے سے قاصر ہے، جبکہ اللہ جو چاہے وہ کرنے پہ قادر ہے
پهر بهی ہم "قادر" کو چهوڑ کر "قاصر" سے امید لگائے بیٹهے رہتے ہیں.

انسان جو چاہے وہ کرنے سے قاصر ہے، جبکہ اللہ جو چاہے وہ کرنے پہ قادر ہے پهر بهی ہم "قادر" کو چهوڑ کر "قاصر" سے ا...

کتاب اور انسان



انسان کی زندگی ایک کتاب کی مانند ہےکسی بھی ادھوری کتاب کے مطالعے سے نتائج اخذ کرنے کی کوشش اُلجھا کر رکھ دیتی ہے۔ہمارے آس پاس بسنے والے انسان اور مقدر کے رشتے ہمیں ہر گھڑی کوئی نہ کوئی نیا سبق دیتے ہیں۔ہر سبق پر دھیان دو اور اُس کی اہمیت کو تسلیم کرو۔ خاموشی سے ہر رنگ کو بس دیکھتے جاؤ محسوس کرو۔ مکمل تصویر اسی وقت سامنے آتی ہے جب کسی کی کتاب ِزندگی بند ہو جائے۔

تحریر: نورین تبسم 

انسان کی زندگی ایک کتاب کی مانند ہےکسی بھی ادھوری کتاب کے مطالعے سے نتائج اخذ کرنے کی کوشش اُلجھا کر رکھ دیتی ہے۔ہمارے آس پاس بسنے و...

صراطِ مستقیم


صراطِ مستقیم سیدھے , درست یا نیک راستے کو کہتے ہیں. جس کا پتا ہر انسان کو فطری طور پر ہوتا ہے. اور وہ راستہ ہے اچھائی اور سچائی کا راستہ

اچھائی کا راستہ.

اچھائی سے مراد ہے کہ خدا کی مخلوق سے محبت کرنا اور انسانیت کے لیئے دل میں درد رکھنا. اور انسانوں کے ساتھ عملی طور پر بھالائی یا نیکی کرنا. نیکی ایک ایسی قدر ہے جس کا تصور سماجی ہے یعنی آپ نیکی خدا کے ساتھ نہیں کر سکتے اور نا ہی اس کو آپ کی نیکیوں کی ضرورت ہے. نیکی انسان اور انسان کے بیچ کا وہ تعلق ہے. جس کا دآرومدار انسانی محبت اور خدمت پر رکھا ہے.انسان جب دوسروں کے ساتھ رحم دلی, قربانی, اخلاق اور محبت کا برتاوُ کرتا ہے تو وہ اپنے رب کو خوش کرتا ہے اور رب کو خوش کرنا صراطِ مستقیم یا خدا کا راستہ ہے

سچائی کا راستہ

سچائی سے مراد ہے کہ حق اور انصاف کا ساتھ دینا ہے یعنی اپنے اور دوسروں کے متعلق انصاف پسند ہونا. اپنی زندگی میں فیصلے غیر جانبداری اور بغیر تعصبی سوچ کے کرنا سچائی ہے. جب انسان دوسروں کے متعلق سچائی سے کام لیتا ہے تو نا انصافیوں کا ختما ہوتا ہے. جس کی وجہ سے معاشرے میں امن پیدا ہوتا ہے اور امن خدا کا راستہ ہے.

یوں تو ہر سماج میں سچائی اور اچھائی کی قدریں مختلف ہوسکتی ہیں مگر سچائی اور اچھائی کا ماخذ ایک ہوتا ہے اور وہ ہے انسانی محبت جن قدروں کا تصور میں نے پیشن کیا ہے وہ صراطِ مستقیم کا آفاقی تصور ہے. جو ہر دھرم اور مذہب میں یکساں موجود ہے. جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا. اس راستے کو ہر انسان با خوبی جانتا ہے مگر پھر بھی انسان مذہب اور نظریے بدلتا رہتا یے مگر جو راستہ وہ جانتا ہے اچھائی اور سچائی کا اس پر نہیں چلتا کیوں کے حقیقت میں صراطِ مستقیم پر چلنے کے لیئے صبر , برداشت, اور درگزر کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا پڑھتا ہے. کبھی کبھی سچائی اور حق کے خاطر خود سے یا اپنوں سے بھی بیر لینا پڑتا ہے اور دوسروں کے لیئے قربانی دینے کے لیئے اپنی خواہشوں کا گلا گھوٹنا پڑتا ہے. جو ایک انتھک محنت اور مشکل طلب کام ہے. اس لیئے لوگ مسجدوں میں سجدے کرکے اور مندروں میں گھنٹے بجا کر یا چرجوں میں کینڈیلیں جلا کر خدا کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر عملی طور پر صراطِ مستقیم کا وہ راستہ نہیں اپناتے جس سے خدا خوش ہوتا ہے۔

صراطِ مستقیم سیدھے , درست یا نیک راستے کو کہتے ہیں. جس کا پتا ہر انسان کو فطری طور پر ہوتا ہے. اور وہ راستہ ہے اچھائی اور سچائی کا راس...

آج کی بات ۔۔۔۔ 10 فروری 2015



دُنیا میں نفرت کی آگ تو بجھائی جا سکتی ہے،حسد کی نہیں۔

دُنیا میں نفرت کی آگ تو بجھائی جا سکتی ہے،حسد کی نہیں۔

کام آساں ہے ، اسے دشوار ہونا چاہیے



خامشی اچھی نہیں ، انکار ہونا چاہیے
یہ تماشا اب سرِ بازار ہونا چاہیے

خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھی
پہلے ان کو خواب سے بیدار ہونا چاہیے

اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی بات
جو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا چاہیے

بات پوری ہے ، ادھوری چاہیے ، اے جانِ جاں
کام آساں ہے ، اسے دشوار ہونا چاہیے

دوستی کے نام پر کیجے نہ کیونکر دشمنی
کچھ نہ کچھ آخر طریقِ کار ہونا چاہیے

جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر|
آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیے

ظفر اقبال
 

خامشی اچھی نہیں ، انکار ہونا چاہیے یہ تماشا اب سرِ بازار ہونا چاہیے خواب کی تعبیر پر اصرار ہے جن کو ابھی ...

کب ہوگا دعاؤں میں اثر

Related image

کب رات کٹے کب ہو سحر کہہ نہیں سکتے
کب ہوگا دعاؤں میں اثر کہہ نہیں سکتے

کب رات کٹے کب ہو سحر کہہ نہیں سکتے کب ہوگا دعاؤں میں اثر کہہ نہیں سکتے

آج کی بات ۔۔۔ 09 فروری 2015



رشتوں کومضبوط رکھنے والی کڑیوں میں سب سے اہم کڑی اعتماد کی ہوتی ہے۔۔اگر اس کڑی پہ بدگمانی یا بے دھیانی کا ذرا سا زنگ لگ جائے تو ساری کڑیاں کمزور پڑ جاتی ہیں۔۔۔

رشتوں کومضبوط رکھنے والی کڑیوں میں سب سے اہم کڑی اعتماد کی ہوتی ہے۔۔اگر اس کڑی پہ بدگمانی یا بے دھیانی کا ذرا سا زنگ لگ جائے تو ساری ...

آج کی بات ۔۔۔ 06 فروری 2015



سچ ہمیشہ اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے اور ہم سے بہت نزدیک ہوتا ہے
یہ ہماری سوچ اور ہمارے اختیار کئے گئے راستے کا قصورہوتا ھے
جو ہمیں سچ تک پہنچانے میں بہت دیر لگاتا ہے .

سچ ہمیشہ اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے اور ہم سے بہت نزدیک ہوتا ہے یہ ہماری سوچ اور ہمارے اختیار کئے گئے راستے کا قصورہوتا ھے جو ہمیں س...

آج کی بات ۔۔۔ 02 فروری 2015



جن کے اخلاق عمدہ ہیں، ان کی صحبت تلاش کرو۔ لازم نہیں کہ جس کے اردگرد لوگ جمع ہوں وہ اللہ کا دوست بھی ہو، مداری بھی تو لوگ جمع کرلیتے ہیں۔ 

جن کے اخلاق عمدہ ہیں، ان کی صحبت تلاش کرو۔ لازم نہیں کہ جس کے اردگرد لوگ جمع ہوں وہ اللہ کا دوست بھی ہو، مداری بھی تو لوگ جمع کرلیتے...