باتوں سے خوشبو آئے ۔۔۔ کچھ دل سے

















تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

زندگی معجزہ نہیں ہوتی


حوصلے سے اسے بسر کیجیے
زندگی معجزہ نہیں ہوتی

زندگی کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھا جا رہا ہے۔ کسی نے کہا کہ 

زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں

 تو کسی کا کہنا ہے کہ، "زندگی سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پہ ختم ہونے والا مختصر ترین سفر ہے"

 کسی کا ماننا ہے کہ، " زندگی کیا ہے ۔۔ غم کا دریا ہے"

کوئی کہتا ہے:
آئے ٹھہرے اور روانہ ہو گئے
زندگی کیا ہے، سفر کی بات ہے

تو کسی کے نزدیک "زندگی گلزار ہے

غرض یہ کہ ہر ایک اپنے زاویے سے زندگی کو دیکھتا ہے، اگر حقیقت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو ہمیں زندگی ایک متوازن صورت میں ملی ہے، اس میں غم بھی ہے اور خوشی بھی، کامیابی بھی ہے اور ناکامی بھی، ملن بھی ہے اور جدائی بھی، صحت مندی بھی ہے اور بیماری بھی، امید بھی ہے اور مایوسی بھی، روشنی بھی ہے اور اندھیرا بھی۔ 

مگر یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ "پرفیکٹ" زندگی چاہتا ہے، جو چاہے وہ مل جائے اور فوراََ مل جائے۔ مگر یہ حقیقت میں ممکن نہیں، صبر، حوصلے اور مستقل مزاجی سے زندگی کو "پرفیکٹ" تو نہیں مگر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

"خود کو بدلیں، زندگی خودبخود بدل جائے گی"

تصویرِ زندگی (میری شاعری)





تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

حوصلے سے اسے بسر کیجیے زندگی معجزہ نہیں ہوتی زندگی کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور لکھا جا رہا ہے۔ کسی نے کہا کہ  زندگی زندہ دلی کا ن...

آج کی بات --- 517


💙 آج کی بات 💙

تنقید سے پہلے تحقیق
الزام سے پہلے ثبوت
اختلاف سے پہلے دلیل رکھنا 

اعلی شخصیت کی علامت ہے۔


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

💙 آج کی بات 💙 تنقید سے پہلے  تحقیق الزام سے پہلے  ثبوت اختلاف سے پہلے دلیل   رکھنا  اعلی شخصیت کی علامت ہے۔ تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہ...

آج کی بات -516


《 آج کی بات 》

دنیا کی سب سے قدیم اور مقبول شاہراہ "صراطِ مستقیم" ہے،
یہ تنگ ہے، مشکل ہے، لیکن اس پر چلنے والوں کی منزل یقینی ہے۔

طوافِ عشق از سمیرا حمید


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

《 آج کی بات 》 دنیا کی سب سے قدیم اور مقبول شاہراہ " صراطِ مستقیم " ہے، یہ تنگ ہے، مشکل ہے، لیکن اس پر چلنے والوں کی منزل یقینی ہے۔...

ہم کیوں خوش نہیں؟؟


ہم کیوں خوش نہیں؟؟

وقت کتنا بدل گیا، ہم کتنی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ کچھ چیزیں جو میں  نے شدت سے مشاہدہ کیں وہ یہ ہیں کہ،
ہم کسی حال میں بھی خوش نہیں ہیں۔
ہم بہت زیادہ منفی اور زبان دراز ہیں۔
اور ہمیں ہر چیز سے شکایت ہے۔ 

ماں کے بارے میں پوسٹ لگائی گی، طواف عشق سے بھی اور ان جنرل بھی۔ لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ ان پر کیسے میسج آئے؟ تو ثابت ہوا کہ ماؤں سے بھی خوش نہیں ہیں۔ ان کے خلاف باتیں کیں۔ ماں سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ والدین اور بچوں میں ایک گیپ رہتا ہے۔ لیکن ایسی ناپسندیدگی؟ ​ایسی بھی اچھی نہیں ہوتیں مائیں۔ اب یہ طنز سننے کے لیے ملتے ہیں۔

باپ کے بارے میں پوسٹ لگاؤ تو ان باکس ہی بھر جاتا ہے کہ میرا باپ کیسا جلاد ہے، کتنا برا ہے۔ ایک کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں جانے دیتے۔ جاب کی اجازت نہیں دیتے۔ لیکن ویسے دنیا جہاں کی نعتموں سے گھر بھرا ہوا ہے۔ اور اس پر باپ جلاد ہے۔  بہن بھائیوں پر بات کر لیں تو وہ برے۔ بھابھی بری، ساس بری، نند بری۔ پھوپھو خالہ ماموں سب برے۔ دوست برے، کلاس فیلوز برے۔ مہمان برے۔ جن پر اکثریت کا کہنا تھا کیا منہ اٹھا کر آجاتے ہیں۔ بچے برے!بس سب برے، ایک ہم اچھے۔

سوال:کس رشتے سے خوش ہیں آپ؟

میں بتاتی ہوں، نہ آپ مخلوق سے خوش ہیں، نہ مخلوق کے رب سے ! اور یہ لکھ کر رکھ لیں کہ یہی حالات چلتے رہے تو  کبھی خوش ہوں گے بھی نہیں۔آپ کہیں گے کہ سمیرا آپ کے عزیز سب اچھے ہوں گے، اس لیے کہہ رہی ہیں۔ تو میں کہوں گی  رشتے پرفیکٹ نہیں ہوتے۔ اگر وہ پرفیکٹ ہوں گے تو آپ کو درگزر کرنے کی نیکی کا موقع کیسے ملے گا؟ تحمل کب دکھائیں گے اور کب انعام پائیں گے؟ کڑوی بات پی جائیں گے، پھر بھی رحم دکھائیں گے تو رحم والے کو کیسے پائیں گے؟

آپ کو پرفیکٹ خاندان نہیں دیے گئے، پرفیکٹ زندگی نہیں ملی۔ کیونکہ پرفیکشن میں اعمال کمانے کے چانسز ہی نہیں ہوتے۔میں تو بس اب یہ نوٹ کر رہی ہوں کہ ہم انسان ہو کر اب انسان نہیں رہے۔ سب برے ہیں، سب ناپسندیدہ ہیں۔ سب  کی شکلیں منحوس ہیں۔ سب سے شکوے ہیں۔ سب ہی نے آپ کے ساتھ برا کیا ہے ۔ایک آپ اچھے ہیں۔ ایک آپ نے کسی کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا۔

سوال:کیا آپ فرشتہ ہیں؟حلف لیں  پلیز!

کوئی بھی فرشتہ نہیں ہو سکتا۔ اس لیے یہ یاد رکھیں کہ جن رشتوں کی کڑواہٹ کا آپ ذکر کرتے ہیں، وہی آپ کے نقص کی بات بھی کر سکتے ہیں۔  اگر آپ میں سرے سے مٹھاس تھی ہی نہیں تو یہ مت کہیں کہ زمانہ آپ کو کڑوا بنا گیا۔

بہترین صدقہ اپنوں پر خرچ کرنا ہے۔ اب دیکھ لیں کہ اپنوں کی کیا اہمیت ہے۔ یہاں اپنے کہا ہے، اچھے والے اپنے نہیں کہا۔  کہ جو اچھے والے اپنے ہوں ان پر خرچ کرو تو صدقہ بہترین گنا جائے گا۔ بلکہ جو بھی اپنا ہے اس پر صدقہ سے جزا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جو اپنے عزیزوں کے ساتھ اچھا ہے۔ یہ نہیں کہا کہ اچھے والے عزیزوں کے ساتھ اچھا ہونا ہی اچھا ہونا ہے۔ خود سوچیں کہ جو اچھوں کے ساتھ اچھا ہے، وہ کیا اچھا ہے؟ جو بروں کے ساتھ اچھا ہے، کمال تو وہ کرتا ہے۔

ماں باپ بہن بھائی، یار دوست ، مہمان ہمسائے، جیسے ہیں آپ کے ہیں۔ اپنے ہیں، جیسے بھی ہیں۔ آپ کے ساتھ برا کرتے ہیں تو آپ عقل سے کام لیں کہ وہ نقصان نہ پہنچا سکیں لیکن آپ اپنا سلوک بدترین نہ کریں۔ ذرا اپنی سوچ کشادہ کریں۔ شکایت کرنے والوں کو شکایت کے موقعے ہی ملیں گے۔ اور درگزر کرنے والے "رحم " میں ڈھلتے چلے جائیں گے۔

رشتے احساس سے بنتے ہیں، اور احساس کی قیمت نہیں مانگی جاتی کہ میں نے ساری زندگی احساس کیا مجھے بدلے میں کیا ملا۔ تو یعنی آپ نے لالچ رکھی؟ تجارت کی؟ احسا س ہوتا ہی لالچ کے بغیر ہے۔ محبت عزیز سے ہو یا انسان سے، وہ ہوتی ہی بے غرض ہے۔ جو غرض رکھتا ہے، وہ حساب بھی رکھتا ہے۔ اور جو حسابوں میں ہی الجھا رہ جاتا ہے میرا نہیں خیال کہ وہ ایسا کوئی نفع کما لیتا ہے۔


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

ہم کیوں خوش نہیں؟؟ تحریر: سمیرا حمید وقت کتنا بدل گیا، ہم کتنی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ کچھ چیزیں جو میں  نے شدت سے مشاہدہ کیں وہ یہ ہیں کہ، ہم ...

آج کی بات - 515



آج کی بات

کبھی بھی کسی انسان کی طرف سے اپنی ناقدری پر نہ کڑھنا کیونکہ !
قدر وقیمت کا تعین ہمیشہ وقت کرتا ہے اور درجات اوپر متعین ہوتے ہیں۔۔
اگر انسانی رویوں میں الجھو گے تو زندگی بھر الجھ کر رہ جاؤ گے۔۔
بس عیب اور غیب کے جاننے والے کے ساتھ اپنے معاملات سلجھائے رکھو ساری الجھنیں اور مسائل دور ہو جائیں گے!!!


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

↝ آج کی بات ↜ کبھی بھی کسی انسان کی طرف سے اپنی ناقدری پر نہ کڑھنا کیونکہ ! قدر وقیمت کا تعین ہمیشہ وقت کرتا ہے اور درجات اوپر متعین ہوتے ...

خوش رہنے کا پلان



خوش رہنے کا پلان

پتا نہیں کب اور کیسے ہوا لیکن یہ ہو گیا کہ ہم نے مل بیٹھ کر یا خود سے ہی ایک پلان بنایا۔ ”خوش رہنے کا پلان“ یا خوشیوں کا پلان۔
  کہ اگر ہمارے پاس بہت سارے پیسے ہوں گے تب ہی ہم خوش ہوں گے۔ اگر فلاں والی کامیابی ملے گی تب ہی خوشی محسوس ہو گی وغیرہ وغیرہ۔ باقی وقت میں دل کا سوئچ بند رہتا ہے۔ کیوں؟ جس وقت آنکھ کھلتی ہے اور دنیا میں کھلتی ہے، اور خاندان کے لوگ موجود ہوتے ہیں، اور دل بھی اپنی جگہ پر ہوتا ہے، تب کیوں نہیں خوش ہوتے؟ جس وقت کوئی آواز دیتا ہے اور سنائی دے جاتا ہے تب کیوں نہیں خوشی محسوس ہوتی۔ کسی عزیز کی صورت دیکھ کر دل باغ باغ کیوں نہیں ہوتا؟ تحفے میں ہمیں چیزیں ہی کیوں خوش کرتی ہیں، دعائیں کیوں نہیں کرتیں؟ کیونکہ دعائیں مفت کی ہوتی ہیں اس لیے؟ لیکن یہ مفت کی دعائیں بہت سی قیمتی چیزوں کا ڈھیر لگا دیتی ہیں۔
ہمیں مسکراہٹیں خوش کیوں نہیں کرتیں؟ خود کی، دوسروں کی، ہر ایک کی۔

اب تو میں یہ عام دیکھ رہی ہوں کہ جہاں کسی کو مسکراتے ہوئے دیکھا وہاں کوئی ایسا طنز یا سوال کر دیا جس سے اس بے چارے کی مسکراہٹ اپنی موت آپ مر گئی۔ جو کوئی اپنے آپ میں خوش با ش رہنے کی کوشش کرتا ہے، اسے کسی نہ کسی ٹینشن میں ڈال دیتے ہیں، جیسے تمہارا وزن بڑھ رہا ہے، تم کوئی جاب کیوں نہیں کر لیتی، تمہیں فلاں فلاں چیز کا نہیں پتا؟ دنیا میں نہیں رہتی کیا؟ تمہاری منگنی کیوں ٹوٹی، طلاق کیوں ہوئی۔ وغیرہ وغیرہ

اپنی وش لسٹ یا خوشی لسٹ چیک کریں! اگر کوئی ہے تو اس پر سب سے اوپر یہ چیز لکھ دیں کہ چیزیں کمفرٹ دے سکتی ہیں، خوشی نہیں۔ خوشی صرف دل دیتا ہے۔ 
وہ دل جو پرسکون ہے۔
 دل کو سکون ہماری نیت دیتی ہے۔ 
وہ نیت جو نیک ہے، صالح ہےاور شاکر ہے۔



تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

خوش رہنے کا پلان تحریر: سمیرا حمید پتا نہیں کب اور کیسے ہوا لیکن یہ ہو گیا کہ ہم نے مل بیٹھ کر یا خود سے ہی ایک پلان بنایا۔ ” خوش رہنے کا پل...

قیمہ بھرے کریلے


قیمہ بھرے کریلے
(منقول)

آج میں لائی ہوں آپ سب کے لئے مزے دار ریسپی 👩‍🍳
قیمہ بھرے کریلے 😋

 بڑے سائز کے کریلے۔۔۔۔۔ایک کلو
 کریلوں کا چھلکا اس صفائی سے اتاریں جیسے قصاب جانور سے زیادہ گاہک کی کھال اتارتا ہے۔
  اب ان کا منہ اتنا چیریں کہ منہ پھٹ کہلائے جانے کے قابل بن جائیں۔

پھر کریلوں کے بیج اس صفائی سے نکالیں جیسے اکثر بیویاں اپنے شوہروں کی جیب کی صفائی کرتی ہیں۔🤭
  پھر کریلوں پر اتنا نمک چھڑکیں جتنا آپ دوسروں کے زخموں پر چھڑکتے ہیں۔😏
 اب پہلے سے تیار قیمہ کریلوں میں بھریں،،،ایسے بھریں جیسے اکثر بیویاں اپنے شوہر کے کان بھرتی ہیں۔😁

اب کریلوں کا منہ دھاگے سے ایسے بند کریں جیسے امی پوچھ رہی ہوں کہ وہ نئے گلاسوں میں سے ایک کم ہے کہاں گیا ۔۔۔
اور وہ آپ سے ٹوٹ گیا ہو 😔😶

اب آئل کو خوب گرم کریں۔جب وہ ہذیان بکنے لگے تو کریلوں کو اس میں ڈالیں اور اتنا جلائیں جتنا آپ دوسروں کی خوشیوں سے جلتے ہیں۔😅

لیجیئے قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں... 💁🏼‍♀️



تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

قیمہ بھرے کریلے (منقول) آج میں لائی ہوں آپ سب کے لئے مزے دار ریسپی 👩‍🍳 قیمہ بھرے کریلے 😋  بڑے سائز کے کریلے۔۔۔۔۔ایک کلو  کریلوں کا چھلکا...