اشاعتیں

February, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آج کی بات ۔۔۔ 29 فروری 2016

تصویر
ہر انسان غلطی کرتا ہے، سب سے بہتر غلطی کرنے والا وہ ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے غلطی کی۔

محبت کا عجب رشتہ ۔۔۔ دعا

تصویر
دعا محبت کا ایک عجیب رشتہ ہے، اپنے کچھ نہ ہونے کا احساس رکھتے ہوئے کسی ایسے سے سب مانگنا جو سب ہے، جو سب دے سکتا ہے، جو ہر شے پر قادرِ مطلق ہے، جس کے سامنے آپ کو اپنا کچھ نظر نہیں آتا۔ جو جب دل کی دنیا پر چھا جائے تو ایسا احساس جگمگا دیتا ہے کہ:

"میں ہوں ناں میرے بندے تو یہاں وہاں کہاں بھٹکتا ہےَ من آنگن میں جو صحرا اگ آیا ہے، جس کی شدت حلق میں کانٹے گا لائی ہے، تو مجھ سے پانی کیوں نہیں مانگتا؟

آ تیرے تشنہ من آنگن میں محبت کی وہ بارش کردوں جو تجھے اندر باہر سے جل تھل کردے۔

تو میرا ہے، میں تیرا ہوں کیا یہ ترے لیے کافی نہیں؟؟

بھلا مجھ سے جدا یہاں وہاں مارا مارا پھرتا ہے؟ کیا کوئی اپنی اصل سے جدا سکون پا سکا ہے؟

تیرے یہ اشک مجھ سے پہتر کون چوم سکتا ہے، تیری بے بسی کو مجھ سے پہتر کون جا سکتا ہے؟
تیرے دل کا حال مجھ سے بہتر کوئی جان سکتا ہے؟

تیرے اضطراب کو کیا مجھ سے بہتر کوئی قرار بخش سکتا ہے؟

آ تیرے دلِ مضطر پر اپنے ہاتھ کی محبت بھری تسلی دھر دوں

آ تیری بے رنگ زندگی میں رنگ بھر دوں
تیری تلاش دراصل میری تلاش ہے، یہ میری پہچان، مجھ سے آشنائی کا وہ سفر ہے جس میں یہ سب لازم ہے اور اس کا سفر '…

محرم ِ زیست کوئی بات ہے یہ؟

تصویر
عاطف سعید ​ کی آنے والی کتاب "محرم ِ زیست" سے ایک نظم

محرم ِ زیست ! کوئی بات ہے یہ؟
دور ہوتے نہیں خیالوں سے
ہر گھڑی آس پاس رہتے ہو
آنکھ لگتی ہے سوچتے تم کو
آنکھ کُھلتے ہی یاد آتے ہو
خواب بھی تم سجائے رکھتے ہو
ساری دنیا بُھلائے رکھتے ہو
یاد کر کے تمہاری باتوں کو
بات بے بات مسکراتا ہوں
خود سے لگتے نہیں جُدا مجھ کو
اپنے اندر ہی تم کو پاتا ہوں
تم مری سوچ میں خیالوں میں
میرے جینے کے سب حوالوں میں
میری تاریکیوں، اُجالوں میں
میری مستی بھری دھمالوں میں
میری ہر اک دُعا میں رہتے ہو
ابتدا انتہا میں رہتے ہو
خامشی میں صدا میں رہتے ہو
تم مری ہر ادا میں رہتے ہو
محرم ِ زیست کوئی بات ہے یہ؟
جانے کیسے ہے یہ کیا تم نے
مجھ کو میرا پتا دیا تم نے
تھک گیا تھا تلاش میں اپنی
مجھ سے مجھ کو ملا دیا تم نے
کچھ بھی اپنا نہیں رہا باقی
تم ہی تم بھر گئے ہو اب مجھ میں
محرم ِ زیست کوئی بات ہے یہ؟

عاطف سعید

آج کی بات ۔۔۔ 27 فروری 2016

تصویر
راستہ ہمیشہ ہوتا ہے ۔۔۔ بس ڈھونڈنا پڑتا ہے۔

آج کی بات ۔۔۔ 24 فروری 2016

تصویر
شخصیت پرستی، بت پرستی سے ذیادہ خطرناک ہے، کیونکہ بت کا دماغ نہیں ہوتا جو خراب ہو جائے، لیکن جب آپ انسانوں کی پوجا کرتے ہیں تو وہ فرعون بن جاتا ہے۔

آج کی بات ۔۔۔ 23 فروری 2016

تصویر
اصل انسانیت یہ ہے کہ وہ اپنے خیالات کی تطہیر اور تہذیب کرتا رہے۔  اگر خیالات کو جوں کا توں ظاہر کرے گا تو انسانیت کے درجے سے گر جائے گا۔

محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے

محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھاہے !
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو !
نگاہوں سے ٹپکتی ہو ‘ لہو میں جگمگاتی ہو !
ہزاروں طرح کے دلکش ‘ حسیں ہالے بناتی ہو !
ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفل سادہ شام کو اک بیج بوئے
اور شب میں بار ہا اٹھے
زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے !
محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے
کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑ نے کی گھڑ ی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ہی دھن ہے
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
تمہیں مجھ سے محبت ہے
سمندر سے کہیں گہری ‘ستاروں سے سوا روشن
پہاڑوں کی طرح قائم ‘ ہوا ئوں کی طرح دائم
زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
محبت کے کنائے ہیں ‘ وفا کے استعار ے ہیں ہمارے ہیں
ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں سنہر ا دن نکلتا ہے
محبت جس طرف جائے ‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے ‘‘
کچھ ایسی بے سکو نی ہے وفا کی سر زمیوں میں
کہ جو اہل محبت کی سدا بے چین رک…

آج کی بات ۔۔۔ 21 فروری 2016

تصویر
سبق سمجھ آ جائے تو بتاتے ہوئے ڈر اس بات کا ہوتا ہے کہ پھر جلد امتحان دینا پڑتا ہے۔ امتحان جتنا جلد ہو جائے اچھا ہے کہ تیاری تو آخری سانس تک مکمل نہیں ہو پاتی ۔ نورین تبسم

فطرت کا قانون

تصویر
زندگی بھی گاڑی کی طرح ہوتی ہے،کبھی کبھی پریشانیوں کے کسی جھٹکے سے رُک سی جاتی ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ کبھی چلے گی ہی نہیں،لیکن ایسا نہیں ہوتا۔کوئی بھی موسم چاہے وہ مایوسی یا قنوطیت کا ہی کیوں نہ ہو،اُسے بدلنا ہی ہوتا ہے۔یہ ہی فطرت کا قانون ہے۔۔‘‘

اللہ سے ملاقات

تصویر

میرے اللہ تو کریم ہے

تصویر
میرے اللہ تو کریم ہے میرے اللہ تو رحیم ہے
تیرے بندے ہیں ہم سب، اک نظر دیکھ لے اب حال بے حال ہوئے ہیں، ہم گناہوں میں پڑے ہیں
میرے اللہ تو کریم ہے میرے اللہ تو رحیم ہے
تیرے قرآن کو بھولے تیرے احسان کو بھولے علم لا حاصل ہیں ہم کہنے کو قابل ہیں ہم ہاں وہ اعمال نہیں وہ ہم سے پہلوں کے تھے جو  پھر سے تُو ایسا کردے جذبہ وہ تازہ کردے
میرے اللہ تو کریم ہے میرے اللہ تو رحیم ہے
رومیؔ و جامیؔ کوئی ہو حافظؔ و سعدیؔ کوئی ہو  حمد و نعت پڑھیں سنگ دے بدل جینے کا ڈھنگ ربط پھر تجھ سے جوڑیں پھر سے دنیا کی چھوڑیں درسِ تبلیغ سنیں ہم آج اک ہوکے چلیں ہم
میرے اللہ تو کریم ہے میرے اللہ تو رحیم ہے
واسطہ اُن کا دے کر امتی اُن کا کہہ کر ہے طلبگارِ جنت  مصطفیﷺ کی یہ امت  زہد و تقویٰ دے تُو کام کچھ ایسا لے تُو جس سے راضی ہو جائے حال ماضی ہوجائے
میرے اللہ تو کریم ہے میرے اللہ تو رحیم ہے

نئی صورت کی خوشیاں اور نئے اسباب غم ہوں گے

تصویر
اکبر الہ آبادی کی تقریبا 90 برس قبل کی پیش گوئی ملاحظہ کریں جس میں انہوں نے آج کی موجودہ جدید جاہلیت کی ہو بہو منظر کشی کی تھی.
یہ موجودہ طریقے راہی ملک عدم ہونگے
نئی تہذیب ہوگی اور نئے سامان بہم ہوں گے
نئے عنوان سے زینت دکھائیں گے حسیں اپنی
نہ ایسا پیچ زلفوں میں نہ گیسو میں یہ خم ہوں گے
نہ خاتونوں میں رہ جائے گی پردے کی پابندی
نہ گھونگھٹ اس طرح سے حاجب روئے صنم ہوں گے
بدل جائے گا انداز طبائع دور گردوں سے
نئی صورت کی خوشیاں اور نئے اسباب غم ہوں گے
خبر دیتی ہے تحریک ہوا تبدیل موسم کی
کھلیں گے اور ہی گل ‘زمزمے بلبل کے کم ہوں گے
عقائد پر قیامت آئے گی ترمیم ملت سے
نیا کعبہ بنے گا مغربی پتلے صنم ہوں گے 
بہت ہوں گے مغنی نغمہء تقلید یورپ کے
مگر بے جوڑ ہوں گے اس لئے بے تال و سم ہوں گے 
ہماری اصطلاحوں سے زباں نا آشنا ہو گی
لغات مغربی بازار کی بھاشا سے ضم ہوں گے 
بدل جائے گا معیار شرافت چشم دنیا میں
زیادہ تھے جو اپنے زعم میں وہ سب سے کم ہوں گے
گزشتہ عظمتوں کے تذکرے بھی رہ نہ جائیں گے  کتابوں ہی میں دفن افسانہ جاہ وحشم ہوں گے
کسی کو اس تغیر کا نہ حس ہوگا نہ غم ہوگا
ہوئے جس سا…

کیا ہی اچھی چیز ہے اعتدال

تصویر
حد سے زیادہ لاپرواہی اور ضرورت سے زیادہ خیال، یہ دونوں ہی ایک نتیجے پر پہنچتے ہیں:  وہ ہے اس شخص کو کھودینا جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔  کیا ہی اچھی چیز ہے اعتدال!!

آج کی بات ۔۔۔ 15 فروری 2016

تصویر
کس قدر حیران کن ہوتی ہے نا یہ بات ، جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کسی آزمائش میں ڈالے گئے ہیں ، اور پھر آپ کو پتا چلے، کہ آپ اللہ کی طرف سے آزمائش میں ڈالے نہیں گئے ، بلکہ آزمائش میں جانے سے بچا لئے گئے ہیں۔۔۔!

آج کی بات ۔۔۔ 13 فروری 2016

تصویر
قدیم اور پرانے رسوم و روایات کی اندھا دھند پیروی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مرے ہوئے زندہ ہیں۔۔۔  بلکہ یہ ہے کہ۔۔۔
"زندہ رہنے والے مرگئے ہیں۔"

اللہ کرم اللہ کرم​

تصویر
حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم اللہ کرم اللہ کرم​ دیتی ہے صدا یہ چشم نم اللہ کرم اللہ کرم​
ہیبت سے ہر اک گردن خم ہے ہر آنکھ ندامت غم ہے​ ہر چہرے پہ ہے اشکوں سے رقم اللہ کرم اللہ کرم​
جن لوگوں پہ ہے انعام تیرا ان لوگوں میں لکھ دے نام میرا​ محشر میں رہ جائے بھرم اللہ کرم اللہ کرم​
ہر سال طلب فرما مجھ کو، ہر سال یہ شہر دکھا مجھ کو ہر سال کروں میں طوفِ حرم ، اللہ کرم اللہ کرم

"عباد الرحمن" سورہ الفرقان ( اردو ترجمہ) ... -استاد نعمان علی خان

تصویر
اس لیکچر میں، میں سورت الفرقان کی آخری آیات پر بات کرونگا، اور یہ آیات کچھ خاص لوگوں کے متعلق ہیں. ان کے خاص ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ انہیں "عباد الرحمٰن" کہتا ہے. "اللہ کے بندے". جو اللہ کو اپنا مالک مانتا ہے، اسے عبد کہا جاتا ہے، عباد یا عبید اس کی جمع ہے. مگر یہاں اللہ نے لفظ "عباد" استعمال کیا ہے. عبید اس ہر شخص کو کہتے ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور جو نہیں لاتے. اس لفظ میں ہر کوئی شامل ہے. مگر عباد، خاص لوگ ہوتے ہیں. تو ان آیات میں جن کا ذکر کیا گیا ہے وہ خاص لوگ ہیں. اللہ عزوجل کے بہت سے نام ہیں، اور اللہ نے یہاں عباد "الرحمٰن" استعمال کیا، جب اللہ کی محبت، اور رحمت انتہاء کی ہو، اور وہ فوراً مل جانے والی ہو، تب اللہ "الرحمن" استعمال کرتا ہے. سو اللہ کہتا ہے کہ الرحمن کے خاص بندے، وہ جنہیں اللہ کی خاص رحمت فوراً نصیب ہوتی ہے. میں اور آپ چاہیں گے اس گروپ کا حصہ بننا، کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ کہتا ہے کہ وہ ان پر بہت مہربان ہے. اللہ نے ان لوگوں کی تفصیل بیان کی ہے، اس سے پہلے کہ میں وہ بتاوں، میں ی…

آج کی بات ۔۔ 11 فروری 2016

تصویر
ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭہائش ﻧﮧ ﺩﯾﮟ -- ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ "ﺩﻝ ﮐﯽ ﻣﮑﯿﻦ " ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﺭﺷﺘﮯ " ﻣﺴﺎﻓﺮ " ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ہیں.

توبہ

تصویر
توبہ کی، پھر توبہ کی، ہر بار توبہ توڑ دی
میری اس توبہ پہ توبہ، توبہ توبہ کر اٹھی

پلیز، آپ لیموں نہ بنیں:

تصویر
سب کے ساتھ اکثر ہوتا ہے کہ اگر سو بندہ بھی آپکی تعریف کر رہا ہو ، آپکا حوصلہ بڑھا رہا مگر پھر صرف کسی ایک بندے کی منفی بات و حوصلہ شکنی سے آپ اتنا دل پر اثر لیتے ہیں کہ اچھی بات کہنے والے آپکو شاید آپ کبھی بھول جاتے مگر اس منفی بات اور حوصلہ کو توڑ پھوڑ کر دینے والے کو ہمیشہ یاد رکھتے اور مستقبل میں ہمیشہ اس سے دور رہنے کی ہی کوشش کرتے. 
کسی کی کامیابی سے جلنا ، حسد کرنا ، نظر آتا دیکھ کر بھی اسکی محنت کو نہ ماننا ، حوصلہ افزائی و تعریف نہ کرنا، اپنی عقل ٹھیک اور دوسروں کی بات غلط لگنا، صرف منفی بات ہی پکڑ کر اسکو ظاہر کرنا، منفی کمنٹس دینا، اوروں کو بھی مذاق بنانے کو شامل کرنا وغیرہ وغیرہ یہ وہ تمام احساسات ہیں جو لوگوں کے دلوں کبھی نہ کبھی پیدا ہو ہی جاتے ہیں، ہمیں پتا بھی نہیں چلتا اور ہم بہت دل توڑ جاتے ہیں، جب احساس ہوتا تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے، یا تو پودا مرجھا چکا ہوتا ہے یا کسی اور کے خیال سے وہ اتنی نشونما پا جاتا ہے کہ اسکو پھر آپکی پروا ہی نہیں رہتی کہ اور بہت سے مل جاتے دھوپ سے بچانے، پانی وغیرہ ڈالنے کو. 
ہمیں مسلسل سیکھتے رہنا چاہیے اور ساتھ ہی ہم…

آج کی بات ۔۔۔ 09 فروری 2016

تصویر
وقت کی سب سے بہترین خاصیت یہ ہے کہ وہ " بدلتا" ہے ..
لہٰذا کبھی کسی کے اچھے وقت کی وجہ سے اس سے دوستی نا کرنا اور نہ ہی کبھی کسی کے برے وقت کی وجہ سے اس سے دوستی چھوڑنا ..
پچھتاؤ گے ..
ملک جہانگیر اقبال

آج کی بات ۔۔۔ 08 فروری 2016

تصویر
دلچسپی کو کبھی عادت مت بننے دیں، کیونکہ عادت بڑھ کر طلب بن جاتی ہے اور طلب بڑھ کر انسان کی کمزوری.

آج کی بات ۔۔۔ 2 فروری 2016

تصویر
اخلاقیات میں خون کا بدلہ خون نہیں ہوتا بلکہ خون کا بدلہ خون کا گھونٹ پی جانا ہوتا ہے
پروفیسر محمد عقیل

زمرہ جات

اور دکھائیں

سبسکرائب بذریعہ ای میل