آج کی بات ۔۔۔ 28 دسمبر 2017

~!~ آج کی بات ~!~

جب انسان کے دل میں لوگوں کیلئے سچی محبت ہوتی ہے تو ان کی گفتگو میں سچی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
 اور رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات کاٹنے یا مختصر کرنے کی کوئی وجہ تلاش نہیں کی جا رہی، 
اور نہ ہی کسی دل بہلانے والی بات پر ہنسنے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ہوتی ہے۔


4 تبصرے:

  1. میں بنا اجنبی ہر شہر میں
    ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تُجھے
    سچّی محبت تُو کہاں ہے
    مجھکو آواز دے مجھکو آواز دے
    کس سے پوچھوں میں تیرا پتہ
    لوگ اُڑاتے ہیں میری ہنسی
    تیرے مقام سے ہوں بے خبر
    لوگ دیکھیں میری بے بسی
    تُجھے نہ پا کر کتنا مجبور ہوں
    آبلے پاؤں کے دکھاؤں کسے
    ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تُجھے
    سچّی محبت تُو کہاں ہے
    مجھکو آواز دے مجھکو آواز دے

    جواب دیںحذف کریں
  2. شاعری کے شوق میں یہ بھول ہی گیا کہ آپ جیسے بھائی بہن تو مجھے مفت میں ملے ہوئے ہیں گھر بیٹھے بٹھائے

    جواب دیںحذف کریں