آزادی ‏... کچھ دل سے


آزادی ۔۔۔ کچھ دل سے
سیما آفتاب

چودہ اگست کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، یہ ہماری آزادی کا دن ہے۔

اللہ کا بے پناہ شکر ہے اس نے ہمیں ایک آزاد ملک میں پیدا کیا جس کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے لاتعداد جانی و مالی قربانی دی۔

آزادی کے اگر لغوی معنی دیکھیں تو اس کے مطابق کسی قید یا غلامی سے رہائی کا نام آزادی ہے جس میں اپنے معاملات خود مختاری اور بغیر کسی خوف اور فکر کے انجام دینا ہے۔ آزادی ذمہ داری کا دوسرا رخ ہے۔

اس مناسبت سے بحیثیت ایک آزاد قوم ہمارا طرز عمل سے اس کا اظہار ہونا چاہئیے۔ آزادی کی بھی کچھ حدود اور کچھ ضوابط ہوتے ہیں جن کے دائرے میں رہ کر اپنے امور کو انجام دیا جاتا ہے، جس میں دوسرے کی آزادی کا خیال کرنا بھی شامل ہے۔ 

آزادی بلاشبہ ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدرو قیمت ان سے پوچھیں جو اب تک اس نعمت سے محروم ہیں۔ اس کے لیے اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ اس کی قدرکریں۔



آج ہمیں اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اپنی آزادی کا اظہار ہم کس طرح کرتے ہیں۔ کیا ہم ایک ذمہ دار قوم کی طرح برتاؤ کرتے ہیں؟ اس دن عمومی طور پر جو کچھ دیکھنے میں آتا ہے وہ دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ چودہ اگست کا دن صرف ہلے گلے کرنے، موج مستی اور ملی ترانے لگانے (سننے نہیں) کا دن بن گیا ہے، آزادی اپنے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ساتھ لاتی ہے۔ اگر ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں تواس کے ساتھ اپنے گھر جیسا ہی برتاؤ کریں۔ 

ذرا سوچیے!

آپ سب کو پاکستان کی آزادی کا دن مبارک۔ اللہ اس آزادی کو قائم و دائم رکھے آمین! 



پاکستان زندہ و پائندہ باد 🇵🇰



آزادی ۔۔۔ کچھ دل سے سیما آفتاب چودہ اگست کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے، یہ ہماری آزادی کا دن ہے۔ اللہ کا بے پناہ شکر ہے اس نے ...