اس وطن پہ جان و دل قرباں یہ وطن ہمارا
اس وطن سے پہچان ہماری یہ وطن ہمارا
قربانیاں کتنی دے کر آزادی لائے
میں تو یہ چاہوں ساری دنیا بھی یہ جانے
دل سے میں نے دیکھا پاکستان
جاں سے میرا دھرتی پر ایمان
دیکھو کیسے رنگ رنگ کے پھول کھلے دیکھو ہے کیسی خوشبو
دھیرے دھیرے جیسے صبح سے شام ملے
جہاں زندگی ہے ہر سو
جہاں زندگی ہے ہر سو
یوں ملیں گے جیسے ملتا ہے لہر سے کنارہ
یوں چلیں گے جیسے چلتا ہے زندگی کا دھارا
مل کے یہاں سارے جانا ، آگے ہی جائیں
جو بھی ہیں راہیں ساری جینے کی یہ راہیں
دل سے میں نے دیکھا پاکستان
جان سے میرا دھرتی پہ ایمان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں