اتوار, مئی 31, 2015

منگل, مئی 26, 2015

آج کی بات ۔۔۔ 26 مئی 2015



کچھ لوگ راہ دیکھتے چلتے ہیں۔۔۔کچھ راہ دکھاتے ۔۔۔
کچھ ہمیں اپنے جیسا بنا لیتے ہیں۔۔۔
کچھ ہماری ضرورت بن جاتے ہیں اور کچھ ضرورت کی تکمیل۔

از: نورین تبسم

ہفتہ, مئی 23, 2015

جمعہ, مئی 22, 2015

جمعرات, مئی 21, 2015

Vote Fast!!!



آج کل سوشل میڈیا پریہ پوسٹ بہت گردش کر رہی ہے اسے پڑھ کر ایک سوال ذہن میں کلبلایا کہ

"کیا اس ووٹنگ سے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کی عظمت پر کوئی فرق پڑے گا؟ "

میری چھوٹی سی عقل تو یہ کہتی ہے کہ جس ہستی کو اللہ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، جس محبوب ہستی پر اللہ اور اس کے فرشتے درود و سلام بھیجتے ہیں اور جس کے لئے اللہ نے فرمایا کہ "ورفعنا لک ذکرک" تو پھر اس عظیم ہستی کو ان چیزوں کی کیا حاجت؟ ان کا دنیا کے دس بہترین سے بہترین انسانوں سے بھی کیا مقابلہ؟

بدھ, مئی 20, 2015

منگل, مئی 19, 2015

اللہ ہے بس پیار ہی پیار


پیار بھرا ہر ایک اشارہ
پیارا اس کا ہر نظارہ
جس نے زمیں پر پیار اتارا
وہ خود ہو گا کتنا پیارا
پیار کا اس کے نہیں شمار،
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

پھول بنائے پیارے پیارے
تتلی، جگنو، رنگ، شرارے
جگمگ کرتے چاند ستارے
اور کہا یہ سب ہیں تمہارے
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

برسایا پانی کا تار
ہم کو دی فصلوں کی بہار
گندم ،چاول، مکئی، جوار،
سیب، خوبانی،آم، انار،
پیار کا اس کے نہیں شمار،
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

 
دریائوں میں تیرتی مچھلی
موجیں۔ ساحل، سیپی، موتی
سمجھو تو ہر چیز ہے اپنی
سب پر ایک ہی نام کی تختی
پیار کا اس کے نہیں شمار،
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
طوفانوں میں ڈولتی کشتی
لہر لہر موجوں کی مستی
بادل، بارش، کچی بستی
سب کی مالک ایک ہی ہستی
پیار کا اس کے نہیں شمار،
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

 
دل سے دل کے تار ملائے
بیگانوں کو یار بنائے
غیب سے یوں نصرت پہنچائے
ٹوٹی نیا پار لگائے
پیار کا اس کے نہیں شمار،
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

ماں کی ممتا، باپ کی شفقت
بھائی بہن کا پیار محبت
ہم کو دی رشتوں کی نعمت
ہر پل برسے اس کی رحمت
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار


شاعر: خلیل اللہ فاروقی

پیر, مئی 18, 2015

اتوار, مئی 17, 2015

ایک سوچ



جہالت (ہر قسم کی) بڑهنے کی ایک وجہ یہ بهی ہے کہ جو تهوڑا بہت جانتا ہے اس نے غلط بات دیکه کر ٹوکنا چهوڑ دیا ہے.

( ایک سوچ )

بدھ, مئی 13, 2015

آج کی بات ۔۔۔ 13 مئی 2015



ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺟﻮ ﮐﺎﻡ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﻣﺮﺿﯽ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ، ﻭﮦ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺑﮯ ﺳﮑﻮﻧﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ

جمعرات, مئی 07, 2015

مٹی کا دیا



انسان کا وجود مٹی کا دیا ہے اس میں مٹی بھی ہے روشنی بھی . اگر توجہ صرف مٹی پر رہے گی تو زندگی بیکار ہو جائے گی لازم ہے کہ روشنی پر بھی توجہ رہے جونہی روشنی کی طرف توجہ ہو گی سب کچھ عیاں ہو جائے گا ---

منگل, مئی 05, 2015

آج کی بات ۔۔۔ 05 مئی 2015



ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﺤﺚ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻓﺮﻕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍَﺧﻼﻕ ﮐﯽ، ﺍﺧﻼﺹ ﮐﯽ، ﻓﮑﺮ ﮐﯽ، ﺳﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻠﻢ ﮐﯽ؛

ﺟﺒﮑﮧ ﺑﺤﺚ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﻧﺎ ﮐﯽ .