آج کی بات ۔۔۔ 06 جنوری 2017

~!~ آج کی بات ~!~

کچھ لوگ گلابوں کی طرح ہوتے ہیں
ان کا نام لیتے ہی ہمارے ارد گرد خوشبو سی پھیل جاتی ہے

کچھ لوگ گھٹاؤں کی طرح ہوتے ہیں
جو دوسروں پر اس طرح برستے ہیں کہ زندگی کی سخت دھوپ نرم چھاؤں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہوتے ہیں
جو دور سے چمکتے ہیں مگر ہماری دسترس سے دور ہوتے ہیں

کچھ لوگ گھروں کی طرح ہوتے ہیں
زندگی کی دوڑ بھاگ کے بعد سکون ان کے پاس ہی ملتا ہے

کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں
وہ ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی راستہ مل جاتا ہے

اور
کچھ نئے لوگ ۔۔۔۔ ہماری زندگی میں پُرانےلوگوں کی قدر بڑھانے کے لئے آتے ہیں !!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں