ایک کہانی


بڑھیا بڈھے کی کہانی

ایک بڈھا ہوتل میں آیا
ساتھ میں ایک بڑھیا کو لایا
بیٹھ کے پھر ویٹر کو بلایا
دونوں نے اپنا اپنا آرڈر منگوایا
ویٹر جب کھانا لے آیا
پہلے پھر بڈھے نے کھایا
بڑھیا نے پنکھا ہلایا
بعد میں پھر بڑھیا نے کھایا
اور بڈھے نے پنکھا ہلایا
دیکھ کے یہ ویٹر شرمایا
ہمت کرکے یہ فرمایا
او لیلیٰ مجنوں کے ماں باپ
آپس میں گر پیار ہے اتنا
کھانا ایک ساتھ کیؤں نہیں کھایا؟
اس پر بڈھا کچھ مسکایا
اور پھر ہنس کے یہ فرمایا
بیٹا تیرا سوال ہے نیک
لیکن
دانتوں کا بس سیٹ ہے ایک 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں