حقیقت پسندی



حقیقت پسندی
َََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناکامی کی صورت میں دوسروں کی شکایت کرنا صرف اپنے وقت کو ضائع کرنا ہے-
درست طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنی غلطی کا ذمے دار خود اپنے آپ کو سمجهے،نہ کہ کسی فرد یا گروه کو-
وه اپنی ناکامی کا سبب اپنی غلط منصوبہ بندی میں تلاش کرے،نہ کہ دوسروں کے سازش میں-
کامیابی کا یہی اصول فرد کے لیے بهی ہے،اور یہی وه اصول ہے جس پر چل کر اس دنیا میں کوئی گروه کامیاب هو سکتا ہے-
اس دنیا میں کامیابی کا راز فطرت سے موافقت میں ہے ،نہ کہ فطرت سے عدم موافقت میں۔

2 تبصرے:

  1. بی بی ۔ مسئلہ تو یہ ہے کہ معلوم ہر ایک کو ہوتا ہے کہ غلطی یا ناکامی کا سبب وہ خود ہے لیکن زبان سے کہنے کو تیار نہیں ہوتا ۔ اُسے ڈر ہوتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ۔ یہ آخری ایک فقرہ ہے جو بہت سے غلط کام کرواتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی بالکل درست کہا آپ نے، اور اس چکر میں غلط پر غلط ہوتا چلاا جاتا ہے سب۔

      حذف کریں