استقبالِ رمضان-22
بسم اللہ
اللَّهُمَّ بَلِّغْنا رَمَضَانَ وَأَعِنَّا عَلَى صِيَامِهِ وَقِيَامِهِ عَلَى الوَجْهِ الّذِي يُرْضِيكَ عَنَّا
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1- آج کی مسنون دعا:
دعائے نور
نبي رحمت حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم سے اس پيارى دعا كا پڑھنا ان مواقع پر ثابت ہے :
1. رات كو نيند سے جاگنے پر،
2. وتر كے سجدوں ميں،
3.قيام الليل (تہجد) ميں،
اللهُمَّ اجْعَلْ فِى قَلْبِى نُورًا وَفِى سَمْعِى نُورًا وَفِى بَصَرِى نُورًا وَعَنْ يَمِينِى نُورًا وَعَنْ شِمَالِى نُورًا وَأَمَامِى نُورًا وَخَلْفِى نُورًا وَفَوْقِى نُورًا وَتَحْتِى نُورًا وَاجْعَلْ لِى نُورًا وَعظِّمْ لِى نُورًا
ترجمہ: اے اللہ پیدا كر دے ميرے دل ميں نور، اور ميرے كان ميں نور اور ميرى آنکھ ميں نور اور ميرے داہنے نور، اور ميرے بائيں نور، اور ميرے آگے نور اور ميرے پیچھے نور، اور ميرے اوپر نور اور ميرے نيچے نور، اور ميرے واسطے پیدا كردے نور اور بڑا كر دے ميرے واسطے نور ۔
(متفق علیہ)
2- آج کا مسنون عمل:
بیت الخلاء جاتے وقت سر ڈھک کر جائیں۔
3- جب کسی سے ملاقات کریں تو اس سے دعا کے لیے کہیں:
حضرت عمر ابن الخطاب سے فرماتے ہیں:" میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے عمرہ کے لیے جانے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت دی اور فرمایا اے میرے بھائی ہمیں بھی اپنی دعا میں یاد رکھنا ہمیں بھول نہ جانا حضور نے یہ ایسی بات فرمائی کہ مجھے اس کے عوض ساری دنیا مل جانا پسند نہیں۔ (ترمذی)
''حضرت ابوالدرداء ؓ سے روایت ہے کہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرے، تو فرشتہ کہتا ہے'' یہ دعا تیرے حق میں بھی قبول ہو۔''
''حضرت ابوالدرداء ؓ سے روایت ہے کہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرے، تو فرشتہ کہتا ہے'' یہ دعا تیرے حق میں بھی قبول ہو۔''
4- محاسبہ:
کیا ہم بہت زیادہ بحث کرتے ہیں؟
سیدنا اَبو اُمامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اقدس صلی اللی علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:
’’میں اس شخص کے لئے جنت کی ایک طرف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حقدار ہو نے کے باوجود لڑائی جھگڑا چھوڑ دیتا ہے، اور اس شخص کے لئے جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو مزاح کے طور پر بھی جھوٹ بو لنا چھو ڑ دیتا ہے، اور جنت کے اعلیٰ دَرجہ میں اُس شخص کیلئے ایک گھر کا ضامن ہوں جو اپنے اخلاق کو اَچھا کر لیتا ہے۔‘‘ (سنن ابو داؤد)
5- بونس:
قرآن کا کویہ حصہ یاد (حفظ) کرنے کی کوشش کریں، چاہے وہ ایک آیت ہو:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
" قیامت کے دن صاحبِ قرآن سے کہا جائے گا کہ تم پڑھتے جاؤ اور ترقی کی منازل طے کرتے جاؤ اسی طرح ترتیل سے پڑھو جیسا کہ تم دنیا میں پڑھتے تھے۔ تمہاری منزل وہ ہو گی جہاں تم آخری آیت تلاوت کرو گے"۔ (احمد، ابن ماجہ)
رمضان کا ہدف: کوئی سورت حفظ کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ بنائیں۔
اچھی بات آگے پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ
السلام علیکم ورحمتہ الله تعالٰی
جواب دیںحذف کریںاللھم بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان
اس دعا کا اردو ترجمہ کیا ہے
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حذف کریںاے اللہ تو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔