استقبالِ رمضان-( دوسرا دن)


استقبال رمضان-2

بسم اللہ
 السلام و علیکم ورحمتہ اللہ

 1-- آج کی مسنون دعا
 جب کسی مصیبت زدہ کو دیکھے تو کہے: 
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلً 
کُل حمد اس خدا کی جس نے مجھے عافیت میں رکھا ہے اس مصیبت سے جس میں تجھ کو مبتلاکیا ہے اوراپنی بہت سی مخلوق پر اس نے مجھے فضیلت بخشی ہے(یہ سب اسی کا کرم ہے،میراکوئی کمال نہیں)۔ا (حصن حصین)

 2- آج کا مسنون عمل
 رات کو سونے سے سے پہلے مسواک کریں
 مشورہ: رات میں اپنی سائڈ ٹیبل پر مسواک رکھیں تاکہ صبح اٹھتے ہی اس پر نظر پڑے آپ کی۔

 3- کسی رشتہ دار یا جاننے والے کو "صلہ رحمی" کی نیت سے فون کرلیں جس سے بہت عرصے سے بات نہیں ہو پائی ہو۔ بات چیت کے دوران اللہ کی یاد بھی شامل گفتگو رکھیں۔

 4- محاسبہ
اپنے دل کو ٹٹولیں "حبِ دنیا" کے لیے ، جو سب فساد کی جڑ ہے
 حدیث مبارکہ ہے:
 حُبُّ الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ
 " دنیا کی محبت ہر گناہ کا سر ہے (مشکوۃ شریف) 

5- بونس:
 سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ 100 مرتبہ پڑھیں
 فائدہ:
 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نےسبحان اللہ وبحمدہ دن میں سو مرتبہ کہا ، اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔ (صحیح بخاری) 
جزاک اللہ ۔۔۔ دعاؤں میں یاد رکھئیے گا :)

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں