استقبال رمضان-12

استقبالِ رمضان-12

بسم اللہ
 رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
 اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین!

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

1- آج کی مسنون دعا:
ایک مکمل اور جامع دعا
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺیہ دعاکرتے تھے :
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى ‏
اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں ، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں۔ (سنن الترمذی)

2- آج کا مسنون عمل:
باوضو سونا اور دائیں کروٹ سونا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " جب تم سونے کے لیے جاؤ، تو وضو کرلیا کرو اور پھر دائیں کروٹ پر لیٹو۔ (صحیح بخاری)

3- اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لیے دعا کریں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: 
حضرت ابی درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول ﷺ نے فرمایا "جو مسلمان بھی اپنے بھائی کے لئے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے تمہارے لئے بھی اس کی طرح ہو"۔ (صحیح مسلم)

4- محاسبہ:
کیا ہم کوئی کھانا پسند نہ آنے پر اس میں عیب نکالتے ہیں؟
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکا لا  اگرکو ئی چیز آپ کو پسند آتی تو آپ ﷺ اس کو کھا لیتے اور اگر ناپسند ہو تی تو اسے چھوڑ دیتے ۔ (صحيح مسلم)

5- بونس:
اللہ سے جنت کا سوال کریں اور دوزخ کی آگ سے پناہ مانگیں (تین مرتبہ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:
"جس نے تین بار اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کیا تو جنت کہتی ہے:اے اللہ ! اسے جنت میں داخل کر دے۔اور جس نے تین بار جہنم کی آگ سے پناہ مانگی تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! اسے جہنم کی آگ سے پناہ دے دے۔"
اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَأَسْتَجِيْرُ بِكَ مِنَ النَّارِ
"یاالہٰی!بلاشبہ میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم کی آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔"(تین بار) جامع الترمذی

صدقہ جاریہ کی نیت سے دوسروں تک بھی پہنچائیں
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں