استقبالِ رمضان-16
بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین!
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1- آج کی مسنون دعا:
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کرتے تھے:
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ
اے دلوں کے پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پرجمادے۔ (ترمذی)

2- آج کا مسنون عمل:
بچا ہوا کھانا کھا لیا کریں (جو کھانا برتن میں رہ جائے)
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچا ہوا کھانا مرغوب تھا۔ ( شمائل ترمذی)

3- کسی سے اچھی بات کریں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " کسی سے اچھے الفاظ کہنا بھی ایک صدقہ ہے"۔ (بخاری شریف)
4- محاسبہ:
کیا ہم وعدہ پورا کرتے ہیں؟
اللہ نے سورہ الصف میں فرمایا:
اے ایمان والو! تم وہ بات کہتے کیوں ہو جو کرتے نہیں؟
اللہ کے نزدیک یہ بات زیادہ غصہ کی ہے کہ تم کہو وہ بات جو کرتے نہیں ۔
حدیث میں ہے کہ منافق کی ایک نشانی ہے کہ جو وعدہ کرے پورا نہیں کرتا۔ (بخاری شریف)

5- بونس:
سورہ یسین کی تلاوت کریں:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل یٰسین ہے۔ جس نے ایک بار یٰسین کی تلاوت کی ، اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب لکھیں گے۔ ترمذی

اچھی بات پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں