استقبالِ رمضان- 5
بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّرَاے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین!
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
1- آج کی مسنون دعا:
کھانے سے فارغ ہنے کے بعد کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْداً كَثِيْراً طَيِّباً مُبَارَكاً فِيْهِ غَيْرِ مَكْفِيٍّ وَ لَا مُوَدِّعٍ وَ لَا مُسْتَغْنىً عَنْهُ رَبَّنَا
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے تعریف بہت زیادہ پاکیزہ ، جس میں برکت کی گئی ہے، جسے نہ تو کافی سمجھا گیا(کہ مزید کی ضرورت نہ ہو)، اور نہ چھوڑا گیا ہے اور ی اس سے بے پروائی کی گئی ہے، اے ہمارے رب۔
2- آج کا مسنون عمل:
سنت پہ عمل کی نیت سے بالوں میں تیل لگائیں۔
3- اپنے کسی عزیز دوست کو فون کریں یا پیغام بھیجیں، اس سے محبت کے اظہار کی نیت سے اور اس کو بتائیں کہ آپ اس سے اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھتے ہیں۔
4- محاسبہ:
اپنا دل ٹٹولیں "حسد" کے لیے۔
کیا ہمارے دل میں یہ بات چبھتی ہے کہ ہمارے سامنے کسی کی تعریف کی جائے؟
یا کسی کے پاس کوئی چیز/صلاحیت ہم سے بہترہو؟
خبردار: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"حسد اِنسان کی نیکیوں کو اِس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے" ( سنن ابن ماجہ)
5- بونس:
صبح اور شام "رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا" پڑھیں
میں اللہ کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور محمدﷺ کے نبی ہونے پر راضی (وخوش) ہوں ۔
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جوشخص شام کے وقت کہا کرے تو ۔ اللہ پر یہ حق بنتا ہے کہ وہ اس بندے کو بھی اپنی طرف سے راضی وخوش کردے'' سنن الترمذی
اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا
جزاک اللہ
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جوشخص شام کے وقت کہا کرے تو ۔ اللہ پر یہ حق بنتا ہے کہ وہ اس بندے کو بھی اپنی طرف سے راضی وخوش کردے'' سنن الترمذی
اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا
جزاک اللہ
تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں