استقبال رمضان-3


استقبال رمضان-3

بسم اللہ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ

1- آج کی مسنون دعا:
 ہر قسم کی چیز کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا:
 عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص (یہ دعا) صبح شام تین تین دفعہ پڑھے گا اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی:
 بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لاَ يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَىْءٌ فِي الأَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ 
اس اللہ کے نام سے کہ جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی ذات سننے والی اور جاننے والی ہے۔ 

2-آج کا مسنون عمل
جب کسی سے ملاقات کے وقت 'مصافحہ' (ہاتھ ملانا) کریں تو ایک دوسرے کے لیے استغفار کریں (یغفر اللہ لنا ولکم- ابو داؤد) 

3-آج اپنے گھر والوں کے لیے کچھ بنائیں، چاہے وہ ایک کپ چائے ہو یا ایک گلاس شربت، اس کی تیاری کے وقت باوضو ہو کر اللہ کا ذکر کریں۔ اس کے پینے سے وہ نیک عمل ہوں گے اور آپ کو اجر ملے گا۔

 4- محاسبہ: اپنے دل کو ٹٹولیں "تکبر" (غرور) کے لیے۔

 کیا ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم کسی سے بہتر یا برتر ہیں؟ 
اپنے پاؤں کے نیچے زمین کو دیکھیں اور خود کو یاددہانی کروائیں اپنی اصل شناخت کی۔ یہ وہ ہے جس سے ہم پیدا کیے گئے ہیں (مٹی) اور یہ صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمیں وہ خوبیاں دی جو ہم میں ہیں۔ ہمیں کوئی حق نہیں ان پہ اپنا حق جمانے کا۔ بکثرت استغفار پڑھیں۔ 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "جس کے دل میں رائی کے دانے کہ برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا"۔ (صحیح مسلم)

 5- بونس:
 صبح اور شام 100 مرتبہ "سبحان اللہ" پڑھیں اور 100 حج کا ثواب حاصل کریں 
(ترمذی شریف) 

اچھی بات دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے 
جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں