استقبال رمضان-8


استقبال رمضان-8

بسم اللہ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ

1- آج کی مسنون دعا
آئینہ دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِىْ فَحَسِّنْ خُلُقِىْ
اے اللہ! جیسا تو نے میری صورت کو اچھا بنایا ہے (اسی طرح) تو میری سیرت کو بھی اچھا بنادے۔ حصن حصین
2- آج کا مسنون عمل:
اپنی آنکھوں میں سرمہ لگائیں 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے ہر  آنکھ میں تین تین بار سلائی سے سرمہ لگاتے تھے۔ بنی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ سب سے بہترین سرمہ 'اثمد' ہے۔ وہ آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے اور پلکوں کو بڑھاتا ہے ( نسائی شریف)

3- گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں
حصرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے پوچھا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا وہ خود کو گھر والوں کی خدمت میں مصروف رکھتے ہیں اور جب اذان ہوتی تو وہ باہر چلے جاتے۔

4- محاسبہ
ہم اللہ کو کتنا یاد رکھتے ہیں؟
اللہ نے قرآن میں فرمایا:
اور اپنے رب کو صبح وشام یاد کرو اپنے دل میں ، عاجزی اور خوف کے ساتھ اور پست آواز سے اور غافلوں میں سے نہ بنو ۔ سورہ الاعراف: 205
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت پے کہ نبی صلی اللہ علیہ ہر وقت اللہ کو یاد کرتے تھے۔

5- بونس
لاحول ولا قوة الا بالله پڑھا کریں
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق لا حول ولا قوة الا بالله  جنت کے خزانوں میں سے ایک ہے۔ (ابن ماجہ)

اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے
دعاوں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں