استقبالِ رمضان-13
بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین!
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
1- آج کی مسنون دعا:
نبی اکرم ﷺ اپنی دعا میں کہتے تھے:
'' اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِنْدَكَ"
اے اللہ ! تو مجھے اپنی محبت عطا کر، اور مجھے اس شخص کی بھی محبت عطا کر جس کی محبت مجھے تیرے دربار میں فائدہ دے۔ (ترمذی)
2- آج کا مسنون عمل:
سوتے وقت معوذتین پڑھنا۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونکتے اور معوذات (سورہ الفلق اور سورہ الناس) پڑھ کر اپنے جسم پر دونوں ہاتھوں کو مل لیتے۔ (صحیح بخاری)
3- مسکرائیں
حارث بن جزء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :"کہ میں نے حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے زیادہ کسی کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا"۔
(ترمذی شریف)
4- محاسبہ:
کیا ہم غیبت کرتے ہیں؟
اردو لغت میں غیبت کے معنی ہیں!
کسی کی عدم موجودگی میں اس کی بدگوئی، غیر حاضری میں عیبوں کا بیان، پیٹھ پیچھے کی برائی۔
غیبت کے بارے میں قرآن مجید میں ہے:
’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تجسس
نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے"۔
حدیث میں ہے:
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟ صحابہ کرام نے کہا اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کے اس عیب کو ذکر کرے ، کہ جس کے ذکر کو وہ ناپسند کرتا ہو، آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اگر وہ عیب واقعی اس بھائی میں ہو جو میں بیان کر رہا ہوں ، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’ اگر وہ عیب اس میں ہے جو تم کہہ رہے ہو تو وہ تبھی تو غیبت ہے اگر اس میں نہ ہو تو وہ بہتان ہے۔‘‘ ( صحیح مسلم)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس موذی مرض سے بچائے۔ آمین
5- بونس:
3 مرتبہ سورہ الاخلاص پڑھیں
صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم سے فرمایا "کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لو... تو صحابہ کہنے لگے بھلا اتنی طاقت تو ہر ایک میں نہیں آپ نے فرمایا قل ھو اللہ احد تہائی قرآن ہے"۔
اچھی بات پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ
اچھی بات پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں