استقبال رمضان (پہلا دن)

استقبال رمضان (1)
*بسم اللہ*

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ
ہمارے نیک پیش رو بزرگ رمضان کا استقبال نیک اعمال کے ساتھ کیا کرتے تھے، جبکہ ہم اپنی بداعمالیوں اور گناہوں کے ساتھ رمضان کو کوش آمدید کہتے ہیں۔  ہمیں امید رکھنی چاہئیے کہ ان چھوٹے چھوٹے اعمال کے ذریعے اللہ کی رحمت کو متوجہ کرلیں گے۔

*پہلا دن*

1- *مسنون دعا*
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْماً نَافِعاً، وَرِزْقاً طَيِّباً، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً*
"اے میرے اللہ میں تجھ سے کارآمد علم، اور پاکیزہ رزق اور عمل مقبول کا سوال کرتا ہوں۔"
   
2- *آج کا سنت عمل*:
تربوز یا کھیرا کھجور کے ساتھ کھائیں

3- اپنی والدہ/بزرگ کو کوئی تحفہ دیں اور جو کچھ انہوں نے کیا آپ کے لیے اس کے لیے ان کو جزاکم اللہ خیرا کہیں۔

4- *محاسبہ*: 
اپنا دل ٹٹولیں
*سرگرمی*: خود احتسابی
علامات کینہ
- دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنا
- کسی کو مشکلات میں دیکھ کر خوشی محسوس کرنا
- ان سے یا ان کے بارے میں کوئی بھی مثبت بات کہنا پسند نہ کرنا
- اس شخص کو کمتر جان کر اس کا مذاق اڑانا یا طعنہ دینا
*علاج*
ایک گہری سانس لیں، اس شخص کو معاف کردیں اور اس کے حق میں دعا کریں اسی وقت
5- *بونس*
تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر ایک قرآن کی تلاوت کا ثواب حاصل کریں۔
جزاک اللہ
دعا میں یاد رکھیں۔


تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں;

2 تبصرے:

  1. للَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْماً نَافِعاً، وَرِزْقاً طَيِّباً، وَعَمَلاً مُتَقَبَّلاً و شفاء مِن کُلِ دَاءً

    جواب دیںحذف کریں