استقبالِ رمضان-14


استقبالِ رمضان-14

بسم اللہ
رَبِّ یَسِّرْ وَلآ تُعَسِّر وَ تَمِّمْ بِا الْخَیَّر
اے میرے رب آسانی فرما اور مشکل نہ فرما اور بھلائی کے ساتھ مکمل فرما۔ آمین! 

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

1- آج کی مسنون دعا:
کسی اچھی چیز یا اپنے شریک حیات کو دیکھ کر دعا:

 ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی اچھی بات دیکھتے تو فرماتے: ''الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ '' 

تمام  تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس کی مہربانی سے تمام نیک کام پایۂ تکمیل کو پہنچتے ہیں''، (سنن ابن ماجہ)

2- آج کا مسنون عمل:
آج کسی نماز سے پہلے مسواک کریں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسواک کرکے نماز کا ثواب بغیر مسواک کی نماز سے ستر (70) گنا زیادہ ہے۔ (احمد)

3- کیا ہم مریضوں کا خیال کرتے ہیں؟
جو شخص شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کے لئے جاتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے جاتے ہیں ۔جو صبح تک اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اور جو شخص صبح کے وقت کسی مریض کی عیادت کے لئے جاتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے جاتے ہیں اور شام تک اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ ہو گا۔ ‘‘(سنن ابی داؤد) 

4- محاسبہ:
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنی محبت رکھتے ہیں؟
ہم کتنا وقت وقف کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کے لیے؟
آج کچھ وقت نکالیں بندگی اور محبت کے اظہار کے لیے۔

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ [مسلم]

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
جو شخص جمعے کے دن مجھ پہ 100 مرتبہ درود پڑھے اس کے 80 سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (ابن صحین، الترغیب) 

5- بونس:
آج وہ گھڑی تلاش کریں جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

''بیشک جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کوئی مسلمان بندہ نماز کی حالت میں اللہ تعالی سے جو کچھ طلب کرتا ہے تو اللہ تعالی اسکو ضرور عنایت کرتا ہے ـ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے اس وقت کے تھوڑے ہونے کا اشارہ کیا ''۔متفق علیہ

اچھی بات پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ


تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں