کیا آپ جانتےہیں؟
- ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺑﺎﻧﺪﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻻﮐھ ﺳﺘﺘﺮ ﮨﺰﺍﺭ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ ﺳﯿﻨﺘﺎﻟﯿﺲ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮨﯿﮟ۔
- ﺁﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﯾﮧ ﻗﺪﺭﺕ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺗﮭﺎ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺧﺮﮔﻮﺵﻻﺋﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ 1859 ﻣﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﺻﺮﻑ 24ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻻ ﮐﮯ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﮔﺌﮯ۔ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﮐﻮ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﭼﻨﺪ ﮨﯽ ﻣﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﺎﮎ ﻣﯿﮟ ﺩﻡ ﮐﺮﮐﮯ ﺭﮐھ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻓﺼﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﺒﺎﮦ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ ﭘﮭﺮ 1870 ﻣﯿﮟ ﺍﻥ 20 ﻻﮐھ ﺧﺮﮔﻮﺷﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻃﺮﯾﻘﻮﮞﺳﮯ ﻣﺎﺭ ﮐﮯ ﺧﺘﻢ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
- ﺍﮔﺮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺟﮕﺮ ﯾﻌﻨﯽ Liver ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺷﺮﻁ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﮑﺎ 25 ﻓﯿﺼﺪ ﺣﺼﮧ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﯽ ﺭﮨﮯ۔ 75 ﻓﯿﺼﺪ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮧ 25 ﻓﯿﺼﺪ ﺣﺼﮯ ﺳﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﺟﮕﺮﺑﮭﯽ ﺑﻨﺎ ﻟﮯ ﮔﺎ۔
- ﺁﭘﮑﮯ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﻧﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ڈھائی(2.5) ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﻟﭙﯿﭩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ۔
- ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﮔﻠﮯ 2 ﺑﻠﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﺮﻣﯽ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﮧ ﺭﮨﻨﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﻮﺭﺝ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﺮﻡ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﺨﺎﺭﺍﺕ ﺑﻦ ﮐﮯ ﺍﮌ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﯾﺦ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﻨﺠﺮ ﺳﯿﺎﺭﮦ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
- ﺳﻮﺭﺝ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮨﻢ ﺗﮏ 8 ﻣﻨﭧ 20 ﺳﯿﮑﻨﮉﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﮔﺮ ﺳﻮﺭﺝ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ 8 ﻣﻨﭧ 20 ﺳﯿﮑﻨﮉﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﺘﺎ ﭼﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﻮﺭﺝ ﭼﺎﭼﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ۔
- ﺳﺎﺕ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ خلیات (cells) ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﻌﻨﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﻧﺌﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮨﻢ ﺳﺎﺕ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﮧ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﮯ خلیات ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻋﻤﺮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﮯ ﺻﺮﻑ ﺧﺘﻢ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
- ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﺮﺩﮮ ﺻﺮﻑ ﭼﺎﺭ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺭﮮ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﺧﻮﻥ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
- ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺯﺭﺍﻓﮯ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺟﺘﻨﯽ ﮨﮉﯾﺎﮞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﺎﺕ .
- ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﻨﮕﺮ ﭘﺮﻧﭧ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺳﺎﺅﻧﮉ ﭘﺮﻧﭧ ﺑﮭﯽ منفرد ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ.
بی بی جی. باقی بیانات پر تبصرہ بعد میں. اس وقت بات صرف خرگوشوں کی. میں نے بچپن میں خرگوش پالے. پھر شادی کے بعد پالے جب ابھی باپ نہیں بنا تھا. اس کے بعد اس وقت پالے جب میرے ماشاء اللہ تین بچے تھے جن میں سب سے چھوٹا دس سال کا تھا. 24 خرگوشوں سے 24 سال میں بھی 20 لاکھ خرگوش بن جانا بعید از قیاس ہے. ساری کہانی ایک گپ سے زیادہ کچھ نہیں.
جواب دیںحذف کریںکل میں کسی اور کام میں مصروف تھا اسلئے پوری معلومات نہ لکھ سکا
حذف کریںگھر میں پالے خرگوشوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ گھر میں ان کے کھانے پینے اور صحت کا خیال رکھا جاتا ہے. چنانچہ تعداد میں اضافہ گھر کی نسبت کھلی جگہ میں زیادہ سے زیادہ 60 فیصد ہوتا ہے. اس کے علاوہ جتنے پیدا ہوتے ہیں اس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد زندہ رہتے ہیں. اگر کھلی جگہ میں کسی جانور یا حشرات یا موسم کا کوئی خطرہ نہ ہو اور صحتمند خوراک بھی وافر مقدار میں ہو تو ایک سال میں ایک مادی خرگوش سے 30000 بن سکتے ہیں. ضروری نہیں کہ بنیں. کھلی جگہ میں جب تعداد بڑھتی ہے تو خوراک کا ذخیرہ کم ہونے لگتا ہے اور ماحول بھی صحت کے منافی ہونے لگتا ہے. ایک چیز جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے کہ خوراک پر خرگوش آپس میں لڑ کر ایک دوسرے کو شدید زخمی کر دیتے ہیں اور عام طور پر زخمی خرگوش مر جاتا ہے. خرگوش ڈرپوک بھی بہت ہوتے ہیں. اگر خرگوش کے پیچھے بلی بھاگے اور خرگوش بھاگ کر یا چھپ کر بچ بھی جائے مگر خوف کی وجہ سے مر جاتا ہے. اوسط طور پر صحتمند مادہ خرگوش ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 3 سے 4 بار بچے دیتی ہے اور ایک بار میں بچوں کی اوسط تعداد 6 ہوتی ہے
جی شک تو مجھے بھی تھا اس بات پہ پر دلچسپ بات تھی اس لیے چھاپ دی :)
حذف کریںمعلومات میں اضافے کا شکریہ ۔۔۔۔ وہسے خرگوش بڑا مؑصوم جانور ہے