~!~ میرے خوابوں کی بستی ~!~
(سیما آفتاب)
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
جہاں شام بھی ہنستی بستی ہو
نہ خوف کا کوئی پہرا ہو
بد وقت جہاں نہ ٹھہرا ہو
جہاں روٹی خون سے سستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
ظلمت کا جہاں پر راج نہ ہو
کوئی خواب جہاں تاراج نہ ہو
بس چین کی بنسی بجتی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
نہ خون بہے نہ فاقہ ہو
مزدور جہاں پر آقا ہو
جہاں نیک سبھی کی ہستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
بس جائیں جا کر ہم بھی وہیں
نہ کوئی دُکھی، نہ کوئی حزیں
رحمت بھی رب کی برستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
جہاں شام بھی ہنستی بستی ہو
نہ خوف کا کوئی پہرا ہو
بد وقت جہاں نہ ٹھہرا ہو
جہاں روٹی خون سے سستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
ظلمت کا جہاں پر راج نہ ہو
کوئی خواب جہاں تاراج نہ ہو
بس چین کی بنسی بجتی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
نہ خون بہے نہ فاقہ ہو
مزدور جہاں پر آقا ہو
جہاں نیک سبھی کی ہستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
بس جائیں جا کر ہم بھی وہیں
نہ کوئی دُکھی، نہ کوئی حزیں
رحمت بھی رب کی برستی ہو
اک خواب ہے ایسی بستی ہو
Excellent !!!!
جواب دیںحذف کریںThanks alot Dear :)
حذف کریںاچھی کاوش ہے
جواب دیںحذف کریںایک یہ بھی ہے
http://www.theajmals.com/blog/2013/03/06
بہت شکریہ آپ کا
حذف کریںبہت اچھی شیئرنگ ہے آپ کی اور میرے دل سے بھی یُس امید کے لئے "آمین" نکلیتی ہے ۔۔۔
صرف ایک لفظ۔
جواب دیںحذف کریںسحر انگیز۔
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا
حذف کریںبہت خوب
جواب دیںحذف کریںنثر کے بعد نظم میں بھی میرئے خوابوں کا پاکستان۔
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا
حذف کریں