استقبال رمضان-7


استقبال رمضان-7

بسم اللہ

1-آج کی مسنون دعا
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے میرے دونوں ہاتھ پکڑے، اور فرمایا: '' اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں ''، تو میں نے عرض کیا: اور میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: '' پھر تو تم ہر صلاۃ میں یہ دعا پڑھنا نہ چھوڑو ''رَبِّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ '' (اے میرے رب! اپنے ذکر اور شکر پر، اور اپنی حسن عبادت پر میری مدد فرما)۔ سنن نسائی

2- آج کا مسنون عمل
بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت بایاں پاؤں پہلے رکھیں۔

3- کسی کو پانی پلائیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی دستیاب ہے تو اس نے ایک غلام کوآزاد کیا اور جس نے ایسی جگہ کسی مسلمان کو پانی پلایا جہاں پانی نہیں ملتا ہے تو گویا اس نے ایک انسان کو زندہ کرنے کا ثواب حاصل کرلیا۔ (سنن ابن ماجہ )

4- محاسبہ:
کیا ہم دوسروں کے ساتھ نرم مزاج ہیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:  نرمی اختیار کرو، نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اس میں حسن پیدا کر دیتی ہے، اور جس چیز سے نرمی نکل جائے وہ بدنما ہوجاتی ہے. (مسلم: ابو داود) 

5- بونس:
رات کو سونے سے پہلے سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لئے کافی ہو جائیں گی۔

اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے
دعاوں میں یاد رکھیں
جزاک اللہ

تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں