Lafzon ki Mehek



" لفظوں کی مہک"

جس جگہ رہئے جہاں بھی جایئے
سچے لفظوں کی مہک پھیلائیے

زندگی کے لالہ زاروں میں کہیں
دھوپ ہو تو ابر بن کے چھا ئیے

چاند بھی اچھا ہے سورج بھی مگر
آپ رستے کا دیا بن جایئے

لوگ تو صدیوں کو اپنا کر گئے
کوئی لمحہ آپ بھی اپنایئے

آپ کے گھر روشنی کے نام کا
ایک جگنو ہی سہی چمکایئے !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں