تم ہمارے پاس ہو یہ دوریاں اپنی جگہ
ارمانِ دل اپنی جگہ، مجبوریاں اپنی جگہ
اظہار کا لطف اور ہے، انکار کا ہے لطف اور
خواہشیں اپنی جگہ منظوریاں اپنی جگہ
پیار کو اصنام سے کیسے صلے کی آرزو
چاہتیں اپنی جگہ سود و زیاں اپنی جگہ
دونوں کی بات پے جدا دونوں کا مزا اور
اسرار ہے اپنی جگہ، خاموشیاں اپنی جگہ
اُن میں جو پسند ہے ہمیں، وہ بات ہے کچھ اور
خامیاں اپنی جگہ اور خوبیاں اپنی جگہ
ہاں درمیان چاہیے ایک فاصلہ ضرور
ہم رہیں اپنی جگہ اور شوخیاں اپنی جگہ
ارمانِ دل اپنی جگہ، مجبوریاں اپنی جگہ
اظہار کا لطف اور ہے، انکار کا ہے لطف اور
خواہشیں اپنی جگہ منظوریاں اپنی جگہ
پیار کو اصنام سے کیسے صلے کی آرزو
چاہتیں اپنی جگہ سود و زیاں اپنی جگہ
دونوں کی بات پے جدا دونوں کا مزا اور
اسرار ہے اپنی جگہ، خاموشیاں اپنی جگہ
اُن میں جو پسند ہے ہمیں، وہ بات ہے کچھ اور
خامیاں اپنی جگہ اور خوبیاں اپنی جگہ
ہاں درمیان چاہیے ایک فاصلہ ضرور
ہم رہیں اپنی جگہ اور شوخیاں اپنی جگہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں