روح کا علاج


اس پوسٹ میں ٹوئٹر کے اکاؤنٹ "الکعبۃ" سے ماخوذ پیغامات کے ایک سلسلے کو یکجا کیا جا رہا ہے۔



وہ اللہ ہے، اسی ہی کی بادشاہت ہے جو ہمیں اندھیروں سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے۔ وہ اللہ جس کے پاس طاقت، اقتدار اورہر چیز کا اختیار ہےاور وہ جو حکم دیتا ہے ویسا ہوجاتا ہے۔ روح اور سوچ کے لئے اللہ کے 99 نام سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ اللہ کے نام میں ’’روح کا علاج‘‘ ہے۔


اگر آپ اس مشکل گھڑی میں اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کی زندگی اللہ کی حکمت و دانائی سے بھری پڑی ہے، اس کی رحمت ہمیں پرسکون رکھنے کیلئے ہمارے دلوں کو چھولیتی ہے تا کہ ہماری  ساری پریشانیاں ختم ہوجائیں۔ اس کی دانائی ’’روح کے علاج‘‘ کے سوا کچھ نہیں۔


بہترین توازن اور ہم آہنگی کائنات پر حکمرانی کرتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ روح کو کنتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلیکن اس کو یقین ہوتا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اس کی حفاظت کرتا ہے اور معبود برحق اس کی تمام مشکلات کو دور کرے گا۔ یہ وہی تو ہے جس کے نام سے "روح کا علاج" ہوتا ہے۔


یہ اللہ کا اپنے مخلوق وعدہ ہے کہ وہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت اس کی دعا قبول کرے گا اور ہر مشکل گھڑی میں اس کے ساتھ ہوگا۔ لہٰذا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ اللہ کو یاد کرتے ہوئے اس کی قربت مانگیں۔ اور’’دعا قبول کرنے والا‘‘ ہی’’روح کا علاج ‘‘ کرتا ہے۔


یہ احساس ہے کہ اللہ ہر چیز سے واقف ہے، ہمارے سارے حالات، تھکن اوراعمال سے آگاہ ہے۔ ایک ایسا احساس جس سے ہمیں یقین ہوتا ہے کہ وہ ہماری ساری مصبیتوں، پریشانیوں اور مشکلات کو جانتا ہے، ہماری دعاؤں کو سنتا ہے۔ اس لئے اللہ کو پکارتے رہو کیونکہ اس کے نام میں ہی ’’روح کا علاج‘‘ ہے۔


وہ بلند شان والا رب دعائیں سنتا ہے، سوہر قسم کے حالات میں اپنے رب کا سہارا لو، اس سے دعا کرو، وہ اس کی دعاؤں کو سنتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتا ہے، اور اس کے آگے جھک جاتا ہے۔ وہ آپ کے تمام راز، آپ کی خاموشی، آپ کا کلام، آپ کے دل کے خطرات سب جانتا ہے۔ اس سے دعا کریں۔ اللہ سے دعا میں ہی "روح کا علاج" ہے۔



اگر آپ کے دل میں اللہ کی محبت سما جائے تو خود کو اللہ کے قریب، متقی اور پرہیزگار پائیں گے۔ اللہ کی محبت ہی ’’روح کا علاج‘‘ ہے۔ دروازے چاہے کتنے ہی سختی سے بند ہوں۔ اس کے پاس ہر چیز کی کنجی ہے۔ جب اللہ اپنی رحمتوں کے دروازے کھولتا ہے تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔


اہم بات تو یہ ہے کہ ہم اللہ رب العزت کے سامنے اپنی طاقت، کم علمی اور کمزوری کا اعتراف کریں اور صرف کامل، مکمل طاقت اور قابلیت رکھنے والی ذات پر توکل کریں اور اسی کی ہی عبادت کرتے رہیں، اس کی رحمتوں کی بارش میں ہی "روح کا علاج" ہے۔


اس کے قبضے میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کے تابع نہ ہو، کائنات میں ایسی کوئی چھوٹی یا بڑی چیز نہیں جو اس کے ماتحت نہ ہو، وہ آپ کو نقصان سے بچانے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس لئے "روح کے علاج" کے لئے ہمیشہ ’’غالب رہنے والی ذات‘‘ کو پکارتے رہے ہو۔ 


جسم چاہے کتنے ہی فاصلے پر ہوں لیکن دل کا رشتہ ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔  چاہے ہم کتنے دور رہیں، ہماری روحیں ایک دوسرے کو جان لیتی ہیں۔ دوری ہونے کے باوجود سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ہرسال اکٹھے ہوتے ہیں۔ کیونکہ ساتھ رہنے سے ہی "روح کا علاج" ہوتا ہے۔ 


کبھی اجتماعی دعا مانگنے سے محروم نہ ہوں۔ آپ کے آس پاس آپ کا خاندان اورپیار کرنے والے لوگ ہیں اور دعا کی آواز پورے گھر میں گردش کرتی ہے، ہرجگہ اپنی راحت اور واقفیت بھیجتی ہے اور یہی تو "روح کا علاج" ہے۔


ہمارے دسترخوان من پسند کھانے سے سجے ہوتے ہیں، چاہے کتنی بھی دوری ہو ہمارا دل اللہ سے جڑا ہوتا۔ ہماری دوری اور فاصلے ایک دوسرے سے ملنے کی خواہش بڑھانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے۔ ہم سب ہمیشہ ایک ساتھ مل کر اللہ کی عبادت کریں کیونکہ عبادت میں ہی "روح کا علاج" ہے۔ 


زندگی اللہ کی قدرت، اطاعت اورمحبت سے بھری پڑی ہے جو اس نے ہمیں بخشی ہیں۔  مجال ہے کہ کوئی طاقت اللہ کے سامنے کھڑا ہوسکے۔ بے شک اس کی ذات طاقتوراور زبردست ہے۔ اس کی طاقت میں ہی "روح کا علاج" ہے۔ 


اللہ رب العزت کی حمد وثنا کے ساتھ اس کی تسبیح کرنے سے دل کی دنیا آباد رہتی ہے۔ ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والی ذات کو یاد کرنے سے "روح کا علاج" ہوتا ہے۔


اسی نے ہی عبادت کا حکم دیا اور یقین دلایا کہ ساری کائنات میں اسی کی ہی بادشاہت ہےاس کے نام میں ہی "روح کا علاج" ہے۔ اللہ ہی روزی کو تنگ اور کشادہ کرتا ہے۔  جب ہم برائی کا ارادہ کرتے تو وہ روکتا ہے اور جب اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں تووہ اپنی رحمتوں کی بارش کردیتا ہے۔


جب آپ پر روزے کی روحانیت اور اللہ کی کتاب قرآن کا اثر ہوتا ہے تو جو اچھائی اللہ نے آپ کو عطا کی ہے آپ لوگوں میں بانٹنا نہ بھولئے، کیونکہ یہی "روح کا علاج" ہے۔


اللہ کے نام سے ہی راحت اور روح کو سکون ملتا ہے۔ کیوں نہ ہم اس خدائے بزرگ و برترکا نام لیں جس سے امن و سلامتی اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے، وہ وہی تو ہے جب ہمیں سکون کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ  اپنی محبت کے حصار میں باندھ لیتا ہے۔


اللہ جواونچی شان والا اور بڑا کارسازہے، اپنے نیک بندوں کا خیال رکھتا ہے۔ جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں اور تمام معاملات اس کے سپرد کردیتے ہیں، وہ ان کو خوشی، راحت اور اطمینان بخشتا ہے کہ ان کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ اللہ پر توکل ہی "روح کا علاج" ہے۔


اللہ کی طاقت بڑا زبردست ہے جس نے تمام مخلوق کو پیدا کیا۔ اس کے نام ہی میں "روح کا علاج" ہے۔ وہ وہی خدائے برترہے، وہ جس چیز کو حکم دیتا ہے ’’ہو جا‘‘ وہ ویسا ہی ہوجاتا ہے۔ وہ ہمارے دلوں کو ہدایت دیتا ہے اور جس طرح چاہتا ہے ہمارے دلوں کو اپنی رضا کے مطابق بدل دیتا ہے۔ 


جب آپ قادرالمطلق کے بارے میں غوروفکر ہیں تو دل کی گہرائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ  ہمارے اردگرد حالات  کو کس طرح بدل دیتا ہے۔ یہ اس ذات باری تعالیٰ کی قدرت ہے اور اس کو کوئی نہیں روک سکتا، وہ جو چاہتا ہے وہ ہو کر رہ رہتا ہے۔ اس کے نام سے ہی "روح کا علاج" ہوتا ہے۔ 


کتنی خوبصورت بات ہے کہ ہمارا دل رمضان کی راتوں کو اللہ کی عبادت اور قرآن مجید کی تلاوت  کرتے ہوئے دوبارہ زندہ ہوجاتا ہے۔ 


اللہ بہت مہربان اور عظیم ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس کے نام کے ساتھ تمام خوبیاں اور صفات جڑی ہیں۔ دل میں اس کی ہی بادشاہت ہے کیونکہ للہ کے نام میں ہی "روح کا علاج"  ہے۔ وہ دکھ و پریشانیوں سے بچاتا ہے اور دلوں کو ایمان کی طاقت سے بھر دیتا ہے۔ 


ہی وہی ہے مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا۔ ماہ مقدس میں ہم قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول رہیں، اپنے بچوں اور خاندان کو پڑھائیں اور اللہ کی قربت حاصل کرتے ہوئے بیش بہا انعامات پائیں۔ 


اللہ ہی روزی کو تنگ اور کشادہ کرتا ہے۔ وہ اپنے بندوں پر مہربان ہوتا اور اپنی رحمت سے نوازتا ہے۔ وہی تو ہے جو اپنی مخلوق پر کرم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی گناہوں سے توبہ کریں۔ اللہ کے ناموں پرغوروفکرکرنے سے "روح کا علاج" ہوتا ہے۔


وہ تمام مخلوق کو اپنی رحمت سے نوازتا ہے۔  اس کا فضل و کرم ساری دنیا پر چھائی ہوئی ہے، اس کا فضل و کرم، "روح کے علاج" کے سوا کچھ نہیں۔ 


اللہ جو تمام چیزوں کو صاف صاف یہاں تک کہ چھوٹے سے چھوٹے کو عمل کو دیکھتا ہے۔  وہ دلوں کے حال سے بخوبی واقف ہے۔ وہ رب العزت سب کچھ دیکھتا اور سمجھتا ہے، بس اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو کیونکہ اس کے نام میں ہی "روح کا علاج" ہے۔


اللہ پرایمان لانے والوں کے دلوں کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے کیونکہ وہ عفودرگزر کرنے والی ذات ہے ہمارے گناہوں کو معاف کرتا ، مصائب والجھن اور اس کے اثر سے بچاتا ہے۔ اس مہربان ذات کے نام سے ہی "روح کا علاج" ہوتا ہے۔ 


ہماری خوشی کا تعلق حالات وواقعات سے نہیں ہوتا۔ بلکہ خوشی کا تعلق تو دل سے ہوتا ہے۔ چاہے آپ گھر میں تنہا ہوں پھر بھی آپ اپنے گھر میں خوشیاں بکھیر سکتے ہیں۔



تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں