میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
کلام: جگر مراد آبادی
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
ہر زمانے میں پیمبر بھی نبی بھی آئے
مُصلح و مِلّی بھی مُلکی بھی رَشی بھی آئے
حق کے جوئندہ بھی اور حق کے ولی بھی آئے
واقفِ محرمِ اَسرارِ خفی بھی آئے
آئے دنیا میں بہت پاک مُکرّم بن کر
کوئی آیا نہ مگر رحمتِ عالم (صلی اللہ علیہ وسلم) بن کر
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
کس نے جامِ مئے توحید پلایا سب کو
کس نے پیغامِ مساوات سنایا سب کو
راستہ کس نے حقیقت کا دکھایا سب کو
کس نے اس حسن کا دیوانہ بنایا سب کو
تم نے دیکھا ہے بہت دَفترِ پیغام اس کا
اور ایسا کوئی گزرا ہو تو لو نام اس کا
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
کوئی صدیقؓ سا گزرا ہو دکھلاؤ مجھے
تم نے فاروقؓ سا دیکھا ہو تو دکھلاؤ مجھے
کوئی عثمانؓ سا آیا ہو تو دکھلاؤ مجھے
کوئی حیدرؓ سا جو پایا ہو تو دکھلاؤ مجھے
ثانیِٔ احمدِ ذی شان تو کیا لاؤ گے
ان کی امت کی مثالیں بھی نہیں پاؤگے
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
میرے ہادی میرے رہبر ہیں مدینے والے (صلی اللہ علیہ وسلم)
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں