خوشی کے ہارمونز

Image result for Happiness

خوشی کے ہارمونز
(منقول)

[4 ہارمونز جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔]

ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کہونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ہماری زندگی میں سب کچھ بہتر تھا۔ میں نے پوچھا۔
"تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟"
"میں نہیں جانتی. ہرکوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، لیکن میں خوش نہیں ہوں."
پھر میں نے اپنے آپ سے؟ پوچھا کہ،
"کیا میں خوش ہوں؟"
میرےاندرون سے آواز آئی "نہیں۔۔۔!!"
اب، اس واقعہ سے میں بےچین ہوگیا۔
میں نے خوشی کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لئے مطالعہ شروع کردیا،
لیکن مجھے کچھ خاص نہیں ملا.
میں نے اپنی تلاش تیز کی ،کئی مضامین پڑھ لیے، بہت سے لائف کوچ سے بات کی لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا.
آخر میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے خوشی کے ہارمونز کے بارے میں بتایا ان ہارمونز کے اخراج سے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔
میں نے ان پر عمل درآمد کیا اور اب میں خوش رہنے لگا ہوں.
اس نے کہا، چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:

1. Endorphins; اینڈورفنس
2. Dopamine; ڈوپامائین
3. Serotonin; سیروٹونائین
 اور
4. Oxytocin; آکسی ٹوسین

ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونز کے بارے میں جانیں۔

◄ پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے : جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کے لئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اس لیے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کے لئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

◄دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے: زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کی تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہے کہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

◄تیسرا ہارمون سیروٹونائین: جب ہم دوسروں کے فائدہ کے لئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

◄چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے: جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم آکسی ٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی بانہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

❤ خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگا کر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔
اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز  سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔
اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟

❤بچوں کے لئے:
1.موبائل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)
2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)
3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اس کے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)
4. اپنے بچے کو بانہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)


اس پوسٹ کو مزید اسلام کی روشنی میں دیکھیں
آخرت کی خوشیاں بھی شامل کر لیں
پہلا ہارمون (اینڈروفنس)
نماز... نماز کے لئے دوڑدھوپ کرنا اول وقت کی کوشش مکمل نماز پڑھنے کی کوشش...

دوسرا ہارمون (ڈوپامائین)
خدمت خلق کر کے ہمیں قدرتی طور پر دلی سکون اور اطمینان ملے گا اور کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں رہے گی
کچن کا کام بھی اللہ کی مخلوق کے لیے، البتہ دوسرے کی تعریف شکرگزاری کے جذبے سے
حدیث ہے
من لم یشکرالناس لم یشکراللہ
جو انسانوں کا شکر گزار نہیں وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں...
مطلب دوسرے افراد میں یہ ہارمون پیدا کرنے میں مدد کریں یہ ہم میں خود بخود پیدا ہو جائے گا۔

تیسرا ہارمون (سیروٹونائین)
ہم میں سے یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ نیکی کا حکم دینا برائی سے روکنا ہر مسلمان پر فرض ہے..... ہم اسے صرف مولوی صاحب کا فرض سمجھتے ہیں... اس میں یہ ضروری نہیں کہ آپ عالم فاضل ہوں بلکہ جتنا علم وعمل ہے اسی کو آگے لوگوں میں نصیحت کریں اور غلط سے روکیں۔

چوتھا ہارمون (آکسی ٹوسین)
مسجد میں ملاقاتیں

دینی محافل میں نیک لوگوں سے ہاتھ ملانا گلے ملنا

جن افراد کو آپ نیکی کا حکم دے رہے ہیں ان سے گلے بھی ملیں ہاتھ بھی ملائیں

اور مزید گھر والوں سے ہاتھ کا لمس کسی بھی حالت میں... بچوں کے سر کی مالش.. دبانا... ہاتھ پکڑ نا...

جاپانی بینچ پر مل کر کھانا کھاتے ہیں جس میں رانیں آپس میں ملی ہوں۔
اسلام میں دسترخوان پر مل کر بیٹھنا ہے... بلکہ فرمایا جگہ کم ہے پھر بھی سکڑ جاؤ نئے آنے والے کے لیئے جگہ بناؤ۔

❤ خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔ ❤

الحمد للہ



تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں