" سکون خدا کی یاد سے ہی ملتا ہے"
" معاف کرنا۔۔۔ بات تو ٹھیک ہے، پر یقین کرو دل پریشان رہتا ہے ۔۔۔ اور جب الٹا چکر چلتا ہے ناں زندگی کا تو ایسی ہر بات ایک 'نیند کی گولی' لگتی ہے ۔۔۔ یہ سب صبر، ضبط، اصول بے معنی لفظ لگتے ہیں۔ ساری ٹپس، ساری ترکیبیں خالی خولی خول اور طفل تسلیاں لگتی ہیں"
"تو پھر کیا کرتے ہو سکون کے لیے؟"
" بھڑاس نکالنا (Vent-out) ۔۔۔ لکھتا ہوں۔۔۔ بولتا ہوں۔۔۔ زہر اگلتا ہوں ۔۔۔ خود کو ڈستا ہوں ۔۔۔ مرضی سے اور خوشی سے نہیں کرتا یہ سب ۔۔۔ پر یہی سوجھتا ہے ۔۔۔ اور کچھ سمجھ نہیں آتی ۔۔۔ اگر کسی سے کہوں (جیسے تم) تو مشورے ملتے ہیں ۔۔۔ تحمل، صبر سیسی ٹپس ملتی ہیں۔۔۔ غلط نہیں ہے مگر دل کو سکون نہیں آتا تمہاری ان باتوں سے"
" تو کیا تمہیں سکون ملتا ہے بھڑاس نکالنے سے؟"
"نہیں۔۔۔ پر دل کے منفی توانائی کو ایک گراؤنڈ کنکشن مل جاتا ہے"
"فکر نہ کرو۔۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔۔۔۔ اور یہ گراؤنڈ کنکشن نہیں ۔۔۔ توجہ ہٹانا (Distraction) ہے ۔۔۔ گراؤنڈ کنکشن تو اوپر ہے ہم سب کا"
"ہمم ۔۔ اب یہاں اللہ کا جب آپ ذکر کردیتے ہیں تو میرے جیسا بندہ لاجواب ہو جاتا ہے"
" ڈئیر۔۔۔ تسلی رکھو۔۔۔ برداشت کرو ۔۔۔۔ جب ہمارے بڑوں پر، انبیاء (علیہم السلام) پرتکلیفیں آئیں تھیں تو وہ (Vent-out) نہیں کرتے تھے ۔۔۔ سامنا کرتے تھے اور لڑتے تھے ۔۔۔ تمہیں پتا ہے ناں ۔۔۔ پیپر میں آئی سوالوں پر روتے پیتتے نہین۔۔۔ ان پر تنقید نہیں کرتے ۔۔۔ بلکہ حل کرتے ہیں ۔۔۔ :)"
"ہنس لیں سر ۔۔۔ کر لیں باتیں ۔۔۔ جب خود پر آتی ہے تو پتا چلتا ہے"
"آزما لو ۔۔۔ 'انا للہ وانا الیہ راجعون' پڑھو ۔۔۔۔ جو اللہ فرماتے ہیں ۔۔۔ اور بے شک سائنس کے اصول کے مطابق ناپ بھی لو اپنے دکھ کو۔"
"کیسے؟"
"کسی کے ساتھ تقابل کرکے ۔۔۔ سائنس میں پیمائش ہمیشہ کسی معیار کے مطابق ہوتی ہے ۔۔۔ ہر چیز کے یونٹس ہوتے ہیں ۔۔۔ جیسے (SI Units) ۔۔۔ اس طرح تقابل سے پتا چل جائے گا کہ تم کتنے دکھی ہو"
"مشورے کا شکریہ ۔۔۔ پر ڈئیر ہر ایک کا اپنا دکھ ہوتا ہے ۔۔۔ اور کوئی نہ ہمارا دکھ سمجھ سکتا ہے ۔۔۔ نہ اسے کم کرسکتا ہے ۔۔۔ بس صرف باتیں کرسکتا ہے"
"اوکے ۔۔۔ اگر میں اسی حالت میں ہوں جس میں تم ہو ۔۔۔ تو مجھے کیسے ہمت دلاؤگے؟"
"تسلی دوں گا۔۔۔ برداشت کرنے کی ۔۔۔ لڑنے کی ۔۔۔ سامنا کرنے کی"
"اور کیا کہو گے؟"
"یہی کہ فکر نہ کرو ۔۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے"
" بالکل" 😊
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں