آج کی بات ۔۔۔ 02 جنوری 2018

~!~ آج کی بات ~!~

از عمر الیاس

کِسی کے ایمان کو جانچنے کی کسوٹی کیا ہے؟

آپ کِسی کا ایمان کیوں جانچنا چاہتے ہیں؟

پتہ چلنا چاہیئے۔ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی۔

ایمان کا تعلق امانت داری سے ہے۔

کُچھ اور؟

یقیناً۔ پر آپ کیوں اتنی دلچسپی لینا چاہتے ہیں دوسروں کے ایمان میں؟

میں انہیں راہِ راست پر لانا چاہتا ہوں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے۔

اس کے لیے ایک کام کریں۔ اپنے علم کو اپنے عمل پہ فوکس کریں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہو گا۔

پر دوسروں کا ایمان؟ میں نے تو اس کام کو بہت عرق ریزی سے شروع کیا ہے۔ ایک بلاگ بھی بنایا ہے لوگوں کی رہنمائی کے لئے۔

ڈئیر! رہنمائی ہو چکی، اب عمل باقی ہے۔ بس یہی دین ہے۔ آپ جِتنا لوگوں پہ اپنی توجہ لگائیں گے، اُتنے ہی ایشوز ان میں آپ کو نظر آئیں گے۔ بہتر یہی ہو گا، کہ آپ اپنے عمل پر توجہ کریں،، ہمارے نبی ﷺ نے دین کی تبلیغ عمل سے کی تھی، لوگوں کے ایمان کی کسوٹیاں بنا کر / جانچ کر نہیں۔


2 تبصرے: