"بعد میں"
شکریہ ندا ابرار 😊
بعد میں بات کرتا/کرتی ہوں
بعد میں کال کروں گا/گی
بعد میں ملتے ہیں
ہم بعد میں چہل قدمی کریں گے
میں بعد میں بتاؤں گا/گی
ہم ہر چیز "بعد" پر چھوڑ دیتے ہیں، مگر یہ بھول جاتے ہیں کہ "بعد" ہمارا نہیں۔
بعد میں ہمارے پیارے ہمارے ہمارے نہیں ہوں گے
بعد میں نہ ہم انہیں سن سکیں گے نہ دیکھ سکیں گے
بعد میں وہ بس "یاد" رہ جائیں گے
بعد میں دن رات بن جائے گا، طاقت بے چارگی بن جائے گی، مسکراہٹ مرجھا جائے گی اور زندگی موت بن جائے گی۔
"بعد " میں "بہت دیر" ہو جائے گی۔
جو کرنا ہے ابھی کریں۔
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں