طاقت ، احساس اور انتخاب
مکالمہ از عمر الیاس
"میرا نام بہت طاقتور ہے۔۔۔ اس میں بہت رعب ہے"۔
"جی :)۔۔۔۔ کیسے پتا چلا آپ کو؟"
"ایک بزرگ نے بتایا تھا"۔
"اور کیا بتایا تھا؟"
"اور یہ کہ طاقت کا پتا نہ ہونا بہتر ہے، ان کو کم ست کم استتعمال اس سے بہتر، اور ان کا قابو میں رکھنا سب سے بہتر"۔
"بالکل ۔۔۔ طاقت کے دو بہت اہم پہلو ہیں"۔
"وہ کیا؟"
"طاقت کے ساتھ ذمہ داری ضروری ہے"۔
"ذمہ داری بولے تو؟"
"احساس"
"اور احساس کس چیز کا ہو؟"
"احساس انسانوں کا، احساسات کا، حسّیات کا، جذبات کا، عمل/ردعمل کا۔۔۔ ہر اس چیز کا جس پر طاقت اثر انداز ہوتی ہے"۔
"آہاں"۔
" دوسرے۔۔ طاقت کے ساتھ انتخاب لازمی ہوتا ہے، انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے ۔۔۔ بولے تو 'فیصلہ سازی' :) "۔
"ہمم۔۔۔۔۔۔ اور احساس اور انتخاب میں کلیدی اہمیت کس کی ہے؟"
"احساس میں کلیدی اہمیت 'دل' کی ہے ۔۔۔ اور انتخاب میں 'دماغ' کی ۔۔۔ "
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں