پچھتاوا۔۔۔ ایک سرمایہ

پچھتاوا
(منقول)

پچھتاوا درحقیقت وہ نعمت ہے جو نادانوں کی نگاہ میں باعث اذیت و شرمندگی ہے۔
جبکہ یہ
پچھتاوا ضمیر کی پکار ہے
اصلاح کی پہلی منزل ہے
خطاؤں کا خاموش اعتراف ہے
اور انسان میں انسانیت کا ثبوت ہے
ورنہ ڈھیٹ، انا پرست، متکبر اور بے ضمیر انسانوں کے مقدر میں پچھتاوے کہاں!
پچھتاوے جہاں مستقبل کو بہتر بنانے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں وہیں ماضی میں دفن ہونے پر بھی مجبور کرسکتے ہیں۔
لہٰذا
پچھتاوے اپنے پاس سنبھال کر رکھیں، یہ آپکا سرمایہ حیات ہیں،
ماضی پر ایک آخری نگاہ ڈالیں اور آگے چل دیں،
جہاں ابھی بھی بہت کچھ آپ کا منتظر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں