دنیا کی بہترین تصویر



ریاض : سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکّی کی ایمان افروز تصویر بین الاقوامی تصویری مقابلے میں پہنچی تو غیر مسلم ججز بھی تعریف کرنے پر مجبورہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں سینا بین الاقوامی تصویری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں دلچسپ چہروں اور کرداروں کی تصاویر پیش کی گئی اور انہی کرداروں کے محور کے حوالے سے منعقدہ مقابلے میں حرم مکی میں لی گئی سعودی فوٹو گرافر کی تصویر کو غیر معمولی پذیرائی ملی جس کے باعث اسے پہلے انعام سے نوازا گیا اور تصویر کو بہترین تصویر ہونے کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق عرب نشریاتی ادارے کےلیے کیمرہ مین اور ہدایتکار کی خدمات انجام دینے والے عمّار الامیر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں حرم مکّی میں سفید لباس میں ملبوس مسلمانوں کی خشوع و خضوع کے ساتھ خدا خضور عبادت کرنے اور شعائر اسلام کی ادائیگی کے منظر کوقید کیا اور اسے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے سامنے پیش بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تصویر کو اٹلی میں منعقدہ سینا تصویری مقابلے میں دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے بہت زیادہ پذیرائی ملی اور حرم مکی میں لی گئی تصویر کو مقابلے کی بہترین تصویر قرار دیتے ہوئے ججز نے اسے پہلے انعام سے نوازا۔

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تصاویر کے ذریعے حرم الشریف کے فن تعمیر کو دستاویزی انداز میں اقوام عالم و دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

عمار الامیر نے ایوارڈ تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جس میں وہ عکس بند کی گئی تصویر دیگر فوٹوگرافر کے ہمراہ ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں جبکہ ان کے عقب میں لگی بڑی اسکرین پر بھی ان کی تصویر نمایاں ہے۔

خیال رہے کہ سینا دنیا بھر میں منعقد ہونے والے تصووں کے عالمی مقابلوں میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں تصاویر کو شامل کیا گیا تھا اور ان ہزاروں تصاویر میں سے سعودی فوٹوگرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر کا انتخاب کیا گیا۔


Saudi wins international award in photo contest

تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

1 تبصرہ:

  1. بہت خوب ۔ ماشاء اللہ۔ اشتراک کے لئے جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں