برتن ۔۔۔ ایک مکالمہ
از عمر الیاس
◂بیٹا، ملازمہ سے کہو کہ اپنے والے برتن لے آئے۔ میں کھانا ڈال دوں۔
◃جی۔ میں یہ کام مکمل کر لوں، پھر انہیں بتاتا ہوں۔
◂کون سا کام ہے ، جو اتنا اہم ہے بیٹا؟
◃اسائنمنٹ ہے۔
◂کِس سبجیکٹ کی؟
◃معاشرتی علوم کی ہے۔ کل جمع کروانی ہے۔
◂تو کیا لکھ رہے ہو؟
◃ہمیں ٹاپک ملا تھا ، پاکستان بننے کی وجوہات بتائیں۔ اور یہ کہ کہ متحدہ ہندوستان میں سب سے بڑا مسئلہ مسلمانوں کو کیا درپیش تھا؟
◂تو کیا پتا چلا؟ کونسا مسئلہ تھا اہم ترین؟
◃میرے خیال سے تو ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور مستقبل کا ڈر ہماری عزّت ، برابری اور حقوق سے متعلق تھا۔
◂وہ کیسے؟
◃جیسے ہندو ہمیں ناپاک اور حقیر سمجھتے تھے
◂یہ تو ہے۔
◃ یہی نہیں ، وہ ہمارے کھانے پینے کے برتن تک الگ رکھتے تھے۔
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں