انسان کی اصلیت ۔۔۔ ایک مکالمہ
از عمر الیاس
▪ کیا طاقت خراب چیز ہے؟
جیسے کہتے ہیں کہ "طاقت خرابی پیدا کرتی ہے، اور مکمل طاقت مکمل خرابی ہے"۔
▫ نہیں۔۔۔ طاقت صرف ہمارے اندر جو ہے اس کو باہر لاتی ہے.
▪ صرف طاقت کیوں؟
▫ یہ صرف طاقت کے ساتھ نہیں ہے۔۔۔ یہ ہر ایک چیز کے ساتھ ہے.
▪ جیسے؟
▫ جیسے کھیل، کام کی جگہ، خاندان ۔۔۔ ہر جگہ فیصلوں کا معیار اہمیت رکھتا ہے باقی سب بس حلات کے پیمانے اور وسعت ہیں ۔۔۔ اور اس کا اثر متناسب ہے ۔۔۔۔ دو دوستوں کے درمیان ایک خودغرضانہ فیصلہ اور دو ملکوں کے بیچ ایک خودغرضانہ فیصلہ اپنی روح اور جوہر میں ایک جیسے ہیں۔۔ پر حالات کے پیمانے اور وسعت میں فرق کی وجہ سے ان کے اثرات مختلف ہیں…. تاہم ، طاقت میں کچھ انوکھی چیز ہے…. ”
▪ اور وہ کیا ہے؟
▫ طاقت کے ساتھ اختیار آتا ہے ۔۔۔۔ اختیار جب عمل میں آتا ہے تو اصل شخصیت بہت جلدی ظاہر کردیتا ہے۔
▪ اور یہ کیسے پتا چلتا ہے؟
▫ اگر آپ کسی شخص کی حقیقت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کو طاقت اور اختیار دے دیں ۔۔۔ وہ ذرا سا بھی وقت ضائع نہیں کرے گا اپنی اصلیت دکھانے میں۔
▪ تو پھر ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔
▫ اس سے بھی زیادہ، ہمیں اپنے آپ سے ہوشیار رہنا چاہئیے ۔۔ ہم سب کسی نہ کسی طرح با اختیار ہوتے ہیں ۔۔ ہمیں جائزہ لیتے رہنا چاہئیے کہ ہم اپنی طاقت اور اختیار کے ساتھ کتنے اچھے اورکتنے برے ہیں۔
▪ اس کا مطلب کہ طاقت اور اختیار ایک آزمائش ہیں۔۔ !!
▫ آپ بہت شاندار ہیں ۔۔۔۔ آپ یہ اس گفتگو کی دس سطروں میں سمجھ گئے ۔۔۔ لوگ اس بات کو اپنی پوری زندگی نہیں سمجھ پاتے۔
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں