اجنبی

Image result for stranger
اجنبی
منقول از (حافظ محمد شارق)

آج ہم بات کریں گے اجنبی لوگوں کی۔ یہ نہ پوچھیے کہ کون اجنبی، کیونکہ ہم سبھی کسی نہ کسی کے لیے اجنبی ہیں۔ ہم سفر میں، کلینک میں ، مختلف پروگرامز میں یا کہیں انتظار میں بیٹھے ہوں تو ہمارے برابر میں اکثر کوئی فرد ہوتا ہے جسے ہم نہیں جانتے، لیکن ’’اجنبی‘‘ قرار دے کر اس سے فاصلہ برت لیتے ہیں۔

 ہمارے ذہن میں یہ لفظ بڑا عجیب اور منفی تاثر لیے ہوئے ہے۔ ہمیں بچپن ہی سے بتایا ہے کہ اجنبی لوگوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے، بات بھی بالکل صحیح ہے لیکن اب ہم بڑے ہوچکے ہیں اس لیے ہمیں اجنبی لوگوں سے بچنا نہیں بلکہ ان سے جڑنا ہے۔

 ذرا غور کیجیے کہ ہر اجنبی محض ایک وجود نہیں بلکہ ایک انسان ہوتا ہے جو اپنے اندر خیالات و احساسات کی پوری کائنات رکھتا ہے۔ اس کے ذہن میں بہت سی آراء ہوں گی، بہت سی تجاویز وہ دوسروں کو بتانا چاہتا ہوگا، بہت سے احساسات وہ کسی سے شئیر کرنا کا متمنی ہوگا ۔ وہ محض اجنبی نہیں بلکہ ہمارے لیے بہت کچھ نیا سیکھنے کا موقع ہے، اس پہلو سے بھی سوچیے کہ ہر ایک اجنبی سے گفتگو درحقیقت ایک ایسا تجربہ ہے جو آپ کو پہلے کبھی نہ ہوا ہوگا۔ اس لیے آئندہ آپ جب کبھی آپ کے ساتھ کوئی ’’اجنبی‘‘ ہو تو ان سے گفتگو کیجیے۔ 

البتہ آپ مرد ہوں اور ساتھ میں خاتون ہوں تو احتیاط کریں :)
(ماخوذ)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں