کس کو کتنا خیال ہے میرا
کلام: ساقی امروہوی
کلام: ساقی امروہوی
بشکریہ: ابو حسن (اردو مجلس فورم)
کون پرسان حال ہے میرا
زندہ رہنا کمال ہے میرا
تو نہیں تو ترا خیال سہی
کوئی تو ہم خیال ہے میرا
میرے اعصاب دے رہے ہیں جواب
حوصلہ کب نڈھال ہے میرا
چڑھتا سورج بتا رہا ہے مجھے
بس یہیں سے زوال ہے میرا
سب کی نظریں مری نگاہ میں ہیں
کس کو کتنا خیال ہے میرا
یہ اشعار آج کل کے حالات کے تناظر میں برما ، فلسطین ، کشمیر ، سوریا ،عراق و لیبیاء اور چینی ایغورمسلمان اور باقی مظلومین کی ترجمانی کررہے ہیں۔
اللہ ان کے حق میں بہتری کی صورت پیدا فرمائے اور امت مسلمہ میں اتفاق پیدا فرمائے آمین
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
اللہ ان قوموں کی مدد فرمائے اور دشمنوں کی چالوں سے نجات دے آمین۔ شاعر نے درست ترجمانی کی ہے۔ ایک دوسرے کے خیال رکھنے سے ہی دنیا کے رشتے بنتے ہیں چاہے قوم ہو چاہے اللہ کی پوری کائنات ہو۔ جزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںآمین
حذف کریںآمین یا رب العالمین اشعار ساقی امرووہی کی مشہور زمانہ غزل تھی
حذف کریںجزاک اللہ خیرا
حذف کریںبہت شکریہ صاحب کلام کے بارے میں بتانے کے لیے ۔۔۔ ترمیم کردی گئی ہے۔