اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا
تا قیامت رہے نور باقی تیرا
تو ہو روشن سدا 💚💚💚
تیرے دم سے میرے عزم و ہمت جواں
حوصلے ہیں میرے کہکشاں کہکشاں
تو زمیں ہے میری تو میرا آسماں
تو ہے جنت میری آشیانہ میرا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے چراغ وطن تجھے روشنی کی دعائیں
تیرے کوہ و دم گلنار اور ہوائیں پُر بہار
جب تک یہ جہاں ہے تو شاد سرسبز اورخوشحال رہے
اللہ تیرا نگہبان اور تیرے دشمن ناکام رہیں
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے وطن! ساگر کی ہر لہر کی ہے یہ دعا
کہ تیرے ریگزاروں میں سُر کے رنگ پھوٹیں
جنگل بیابانوں میں محبت کے نغمے گونجیں
بھٹائی اور سچل کی یہ دھرتی ہمیشہ سلامت رہے
میرے ساگر کی ہر موج کی ہے دعا
کہ تیرے ریگزاروں میں سُر کے رنگ پھوٹیں
جنگل بیابانوں میں محبت کے نغمے گونجیں
بھٹائی اور سچل کی یہ دھرتی ہمیشہ سلامت رہے
میرے ساگر کی ہر موج کی ہے دعا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے وطن! تیرے کوہسار، تیری سرحدوں کے محافظ
تیرے دریاؤں اور ندیوں کا پانی پاک و شفاف
میرے پاک وطن، اگر میں جان بھی قربان کردوں
تو تیری محبت کا حق ادا نہ ہوگا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے میرے وطن میری ساری وفائیں تیرے لیے
اور تو میری زینت
تجھی سے میرا سارا حسن
اے وطن! تیرے کوہسار، تیری سرحدوں کے محافظ
تیرے دریاؤں اور ندیوں کا پانی پاک و شفاف
میرے پاک وطن، اگر میں جان بھی قربان کردوں
تو تیری محبت کا حق ادا نہ ہوگا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے میرے وطن میری ساری وفائیں تیرے لیے
اور تو میری زینت
تجھی سے میرا سارا حسن
تیری محبت میرا بیش بہا سرمایہ
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
زعفراں زار گل پوش منظر، ہوا
تیرا ہر اک گلستان جنت نما
ہے پہاڑوں کی جھولی میں پھولوں کی باس
ایسی خوشبو کہ جنت لگے آس پاس
کُو کُؤ کوئل کی، بلبل کی میٹھی صدا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
میرے وطن میں ہمیشہ رہیں ہریالیاں
اور پھولوں سے لدی رہیں ڈالیاں
یہ پریم دھرتی، یہ ولیوں کا دیس
یہاں رب نے گھر گھر میں اتاری ہیں خوشحالیاں
میرے سوہنے وطن اے میرے ماہیا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
زعفراں زار گل پوش منظر، ہوا
تیرا ہر اک گلستان جنت نما
ہے پہاڑوں کی جھولی میں پھولوں کی باس
ایسی خوشبو کہ جنت لگے آس پاس
کُو کُؤ کوئل کی، بلبل کی میٹھی صدا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
میرے وطن میں ہمیشہ رہیں ہریالیاں
اور پھولوں سے لدی رہیں ڈالیاں
یہ پریم دھرتی، یہ ولیوں کا دیس
یہاں رب نے گھر گھر میں اتاری ہیں خوشحالیاں
میرے سوہنے وطن اے میرے ماہیا
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا 💚💚💚
اے چراغ وطن تو ہو روشن سدا
تا قیامت رہے نور باقی تیرا
تو ہو روشن سدا 💚💚💚
تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں