٭ عقل اور نصیب ٭
کہتے ہیں ﮐﺴﯽ جگہ دو ﺷﺨﺺ رہتے ﺗﮭﮯ ،
اﯾﮏ ﮐﺎ ﻧﺎم “ ﻋﻘﻞ ” ﺗﮭﺎ اور دوﺳﺮے ﮐﺎ ﻧﺎم “ ﻧﺼﯿﺐ ”
ایک دفعہ وﮦ دوﻧﻮں ﮐﺎر ﻣﯿﮟ ﺳﻮار ہو ﮐﺮ اﯾﮏ ﻟﻤﺒﮯ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﻧﮑﻠﮯ ،
آدﮬﮯ راﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺴﺎن راﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﮐﺎر ﮐﺎ ﭘﯿﭩﺮول ﺧﺘﻢ ہو ﮔﯿﺎ ،
دوﻧﻮں ﻧﮯ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ کہ ﮐﺴﯽ ﻃﺮح رات گہری ہونے سے پہلے پہلے وہاں ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ،
ﻣﮕﺮ اﺗﻨﺎ ﭘﯿﺪل ﭼﻠﻨﮯ ﺳﮯ بہتر یہ جانا کہ ادھر ہی وقت گزار لیں ﺟﺐ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺪدﮔﺎر نہیں آ ﺟﺎﺗﺎ۔
ﻋﻘﻞ ﻧﮯ فیصلہ ﮐﯿﺎ کہ وﮦ ﺳﮍک ﮐﮯ ﮐﻨﺎرے ﻟﮕﮯ ہوئے درﺧﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺳﻮﺋﮯ ﮔﺎ
ﻧﺼﯿﺐ ﻧﮯ فیصلہ ﮐﯿﺎ کہ وﮦ ﺳﮍک ﮐﮯ درﻣﯿﺎن ﻣﯿﮟ ہی ﺳﻮﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﻋﻘﻞ ﻧﮯ ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮯ کہا ﺑﮭﯽ کہ ﺗﻮ ﭘﺎﮔﻞ ہو ﮔﯿﺎ ہے ﮐﯿﺎ ؟
ﺳﮍک ﮐﮯ درﻣﯿﺎن ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﺎ اﭘﻨﮯ آپ ﮐﻮ ﻣﻮت ﮐﮯ منہ ﻣﯿﮟ ڈاﻟﻨﺎ ہے۔
ﻧﺼﯿﺐ ﻧﮯ کہا: نہیں ۔ ﺳﮍک ﮐﮯ درﻣﯿﺎن ﻣﯿﮟ ﺳﻮﻧﺎ ﻣﻔﯿﺪ ہے ، ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﭘﮍ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺟﮕﺎ ﮐﺮ یہاں ﺳﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﮔﺎ اور ہماری ﻣﺪد ﮐﺮے ﮔﺎ۔
اور اس ﻃﺮح ﻋﻘﻞ درﺧﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ اور ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮍک ﮐﮯ درﻣﯿﺎن ﻣﯿﮟ ہی ﭘﮍ ﮐﺮ ﺳﻮ ﮔﯿﺎ۔
ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ اﯾﮏ ﺑﮍے ﺗﯿﺰ رﻓﺘﺎر ﭨﺮک ﮐﺎ ادﮬﺮ ﺳﮯ ﮔﺰر ہوا۔
ﺟﺐ ﭨﺮک ڈراﺋﯿﻮر ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﭘﮍی کہ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﮍک ﮐﮯ ﺑﯿﭽﻮں ﺑﯿﭻ ﭘﮍا ﺳﻮ رہا ہے
ﺗﻮ اس ﻧﮯ روﮐﻨﮯ ﮐﯽ بہت ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ، ﭨﺮک ﻧﺼﯿﺐ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﺗﮯ ﺑﭽﺎﺗﮯ ﻣﮍ ﮐﺮ درﺧﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﭨﮑﺮاﯾﺎ، درﺧﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﻮﯾﺎ ہوا ﺑﯿﭽﺎرﮦ ﻋﻘﻞ ﮐﭽﻞ ﮐﺮ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ اور ﻧﺼﯿﺐ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻣﺤﻔﻮظ رہا۔
سبق :
ﺷﺎﯾﺪ ﺣﻘﯿﻘﯽ زﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ اﯾﺴﺎ ہی ہوتا ہے ﻧﺼﯿﺐ ﻟﻮﮔﻮں ﮐﻮ کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے حالانکہ ان ﮐﮯ ﮐﺎم ﻋﻘﻞ ﺳﮯ نہیں ہو رہے ہوتے ، یہی انکی تقدیر ہوتی ہے !
ﺑﻌﺾ اوﻗﺎت ﺳﻔﺮ ﺳﮯ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮐﺴﯽ اﭼﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﻦ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ہے ۔
ﺷﺎدی ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺧﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﻦ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ہے ۔
اوﻻد نہیں ہو رہی ، اس ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﻣﺼﻠﺤﺖ ہوا ﮐﺮﺗﯽ ہے ۔
ﻧﻮﮐﺮی ﺳﮯ ﻧﮑﺎل دﯾﺎ ﺟﺎﻧﺎ اﯾﮏ ﺑﺎﺑﺮﮐﺖ ﮐﺎروﺑﺎر ﮐﯽ اﺑﺘﺪا ﺑﻦ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ہے ۔"
مایوس مت ہوا کرو !
حوصلہ مت ہارا کرو !
ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمھارے لئے ناگوار ہو اور وہی تمہارے لئے بہتر ہو !
اور ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لئے بری ہو !
الله بہتر جانتا ہے ، تم نہیں جانتے !
میرے خیال میں تمثیل کے معاملے انتہا پسندی سے کام لیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںسڑک پر سونا نصیب کے زمرے میں نہیں بلکہ خودکشی یا پاگل پن کے زمرے میں آتا ہے۔
مرکزی خیال سے مکمل اتفاق ہے اگر نصیب کا منفی نکتہ نظر نا لیا جائے۔
جی ٹھیک فرمایا آپ نے۔۔ مثبت رخ سے ہی بات کی ہے یہاں ورنہ تو اس پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ سکتی ہے :(
حذف کریں