کر بھلا ہو بھلا


عجيب شے ھے دنيا، اور اس سے بھى زياده عجيب اور نہ سمجھ ميں آنے والے دنيا كے باسى-

جب تک آپ پر كوئى ايسا وقت نہيں پڑتا كہ جب آپ كو ضرورت ھو كسى كے ساتھ، كسى كى ھمدردى، كسى كى مدد كى، تب تک آپ كو اندازه ھى نہيں ھوتا كہ كون كيا ھے، كون كيسا ھے-
كون محض باتوں كا دھنى اور كون قول كا پكا-

ليكن ايسے ھى وقت ايک اور بات بھى بڑى كھل كر سامنے آتى ھے،
جسے پہلے ھم نے ذھن كے كسى كونے ميں سلا ركھا ھوتا ھے-
اور وه يہ كہ كب، كب كسى دوسرے كو ھمارى ضرورت تھى اور ھم اس كے كسى كام نہ آئے-

كوشش ھمارى يہى ھوتى ھے كہ اب بھى سويا ھى رھے يہ احساس-
اور ھم دوسروں كو قصوروار اور ظالم بتا كر اپنے دل كو تسلى ديتے رھيں-
ليكن ھميشہ ايسا ھو نہيں پاتا-
كيونكہ بظاھر ھم كچھ بھى بنے رھيں، ھمارے اندر كے سارے بھيد عياں ھوتے ھيں ھم پر-
ھميں سارا پتہ ھوتا ھے كہ كتنے پانى ميں ھيں ھم-

اسى لئے تو كہا جاتا ھے كہ بندے بشر كو لاپروا نہيں ھونا چاھئے-
كيونكہ بنده بےنياز نہيں ھو سكتا-
بےنيازى تو بس رَبّ كا ھى وصف ھے اور اسى پر جچتى ھے-
وه تو گنہگاروں سياه كاروں كو بھى عطا كرتا ھے-
ليكن دنيا كا طريقہ اور ھے-
اس سے تو بھلے كى اميد ركھنے سے پہلے اس كے ساتھ بھلا كرنا پڑتا ھے-

بھلا كر كے گلہ كريں تو بنتا بھى ھے-

ليكن بھلا كرنے كى توفيق جس كو ھو جائے اس كے دل سے سارے گلے پھر آپ ھى آپ دُھلتے چلے جاتے ھيں-

تحرير: نِيلم ملِک

2 تبصرے:

  1. خوبصوت بات لکھی ہے ۔ بی بی ۔ یہ سودا نقد ق نقدی ہے اس ہاتھ سے دے ۔ اُس ہاتھ سے لے

    جواب دیںحذف کریں