تربیت ۔۔۔۔ ایک مکالمہ


تربیت ۔۔۔۔ ایک مکالمہ

◁ میں نے بچوں کے لئے رسالہ خریدا ہے۔
◄ کون سا؟
◁ تعلیم و تربیت۔
◄ بہت اچھا قدم۔ اس سے پڑھائی کی عادت بھی بنے گی اور اصل بات تک رسائی بھی ہو گی۔
◁ اصل بات؟
◄ اصل بات یعنی تربیت۔ اچھے لوگ ، ماحول، دوست اور کتابیں تربیت کرتے ہیں۔
◁ اور کوئی بُری چیز بھی تربیت کرتی ہے؟
◄ ہاں۔ بُرے حالات۔ برے حالات سب سے اچھے استادوں میں سے ہیں۔
◁ ہاہا۔ خوب۔
◄ اور تربیت ہی وہ چیز ہے جو تعلیم کو رُخ دیتی ہے۔
◁ وہ کیسے؟
◄ تعلیم جاننے کا نام ہے۔ تربیت ماننے کا۔
◁ پر جاننا بھی تو اہم ہے۔
◄ ضرور۔ جاننا اتنا ہی اہم ہے ، جتنا ضروری ہو۔ اور کِتنا ضروری ہے ، یہ تربیت بتاتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ جاننا  بھوک سے زیادہ کھانے کے مترادف ہے۔
◁ اچھا ایک بات بتائیں۔
◄ پوچھیئے۔
◁ تربیت کا پتا کیسے چلتا ہے؟
◄ تربیت کا پتا چلانا ہو ، تو  مشکل حالات میں انسان کا رویہ دیکھ لیں۔ رویہ ، انسانوں کے ساتھ ، حالات کے ساتھ ، چیزوں کے ساتھ ۔  سٹریس  ، نامساعد حالات اور مصیبت کا وقت دراصل انسان کی  تربیت ہی تو سامنے لاتا ہے۔   



تبصرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ شکریہ

4 تبصرے:

  1. اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
    ماشاء اللہ بلاگ بہت اچھا اور خوبصورت لگ رہا ہے سادہ سا اور رنگ بھی درست ہے۔ اس سے بڑھ کر پوسٹ زبردست ہے۔ جزاک اللہ
    اللہ دن بہ دن ترقی دے آمین

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔ بہت شکریہ ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا

      حذف کریں
  2. اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور اسی طرح علم بانٹنے کی توفیق دے آمین

    (اور ہم کاپی کرتے رہیں 🙂 )
    جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں