سیاہ نقطہ

Image result for black dot

~!~ سیاہ نقطہ ~!~



ایک طالب علم نے دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ چسپاں کیا اور کارڈ کے درمیان میں مارکر کے ساتھ ایک نقطہ ڈالا، پھر اپنا منہ ساتھیوں کی طرف کرتے ہوئے پوچھا:- " آپ کو کیا نظر آ رہا ہے؟"

سب نے ہی یک زبان ہو کر کہا:- "ایک سیاہ نقطہ."

اس طالب علم نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پوچھا:-"کمال کرتے ہو تم سب! اتنا بڑا سفید کاغذ اپنی چمک اور پوری آب و تاب کے ساتھ تو تمہاری نظروں سے اوجھل ہے، مگر ایک مہین سا سیاہ نقطہ تمہیں صاف دکھائی دے رہا ہے؟"

جی، لوگ تو بس ایسا ہی کمال کرتے ہیں: آپ کی ساری زندگی کی اچھائیوں پر آپ کی کوتاہی یا کمی کا ایک سیاہ نقطہ ان کو زیادہ صاف دکھائی دیتا ہے۔

3 تبصرے:

  1. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی جناب لوگ کمال ھی تو کرتے ھیں مھین سا نقطه بڑا تب نظر آتا ھے جب دوسروں کےعیب دیکھنے ھوں جیسے کھا جاتا ھےکه دوسروں کی آنکھوں میں تنکه تو نظر آ جاتا ھے مگر اپنی آنکھ میں شتھیر نظر نیهں آتا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔۔۔ یہ تحریر بھی اسی طرف اشارہ ہے ۔۔ بہت شکریہ

      حذف کریں