بہت شرطیں لگاتے ہو۔۔۔۔
۔۔ بہت شرطوں کے شائق ہو۔
۔۔کبھی جو ھار جاؤگے تو سب کچھ ھار جاؤگے
۔تمنائیں بکھر کر خار بن کر جب چبھیں گی تیرے سینے میں۔
تو سانسوں کی روانی کھردرے رستوں پہ چل کر زندگی مصلوب کر دیں گی ۔۔
بہت شرطیں لگاتے ہو۔۔ بہت شرطیں لگاتے ہو۔
ذرا سوچو۔ ذرا سمجھو کہ جو مشروط ہوتا ہے ہمیشہ چھوڑ جاتا ہے۔
کہ شرطوں سے بھلا کب زندگی کا کار چلتا ہے۔
کہ شرطوں سے بھلا کب زیست کا بیوپار چلتا ہے۔
بہت شرطیں لگاتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت شرط کا دھندا ہے تو جذبوں کا پھندا ہے ۔
۔بہت شرطیں لگاتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔ کبھی جو ھار جاؤ گے تو سب بیکار جائے گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں