کوئی بندہ خدا کرنا!!

Image result for heart poetry

 کوئی بندہ خدا کرنا


کفر ہے شاعری میں بھی
کوئی بندہ خدا کرنا
کسی کو سجدہ کر دینا
یہ دل مسجد بنا دینا
کسی کو کعبہ لکھ دینا
کوئی قبلہ بنا لینا
کسی کی جستجو میں یوں
کسی کو رب بتا دینا
شرک کی بات ہے ناداں
کسی کو یہ جگہ دینا
کسی کو مان دینا ہو
تو اس کو جان لکھ دینا
اسے تم زندگی لکھنا
اسے تم ہر خوشی لکھنا
مگر سجدے ہوں الله کے
عبادت بھی ہو الله کی
اگر کچھ مانگنا بھی ہو
مخاطب اس کو بس کرنا
محبت کو خدا کہنا
نماز عشق لکھ دینا
یا مسجد کو گرا دینا
یا مندر سے ملا دینا
یہ ہیں بہکی ہوئی باتیں
نہ تم لکھنا , نہ تم پڑھنا
محبت ایک جذبہ ہے
یہ ہر انسان ہے رکھتا
اگر انسان سے یہ ہو
تو اتنا یاد بس رکھنا
محبت بس محبت ہے
عبادت رب کی بس کرنا
کفر ہے شاعری میں بھی
کوئی بندہ خدا کرنا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں